ملک بھر میں 29 مارچ سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے۔
جاری انسدادِ پولیو کی مہم کے دوران پہلے چار دنوں میں ساڑھے تین کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو قطرے پلا رہے ہیں جبکہ اس مہم کی سیکورٹی کی ذمہ داری پاک فوج احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔
مسلح افواج دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنا رہی ہیں جس کے باعث اب تک کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ دیکھنے میں نہیں آیا ہے۔
اس مہم کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری اقدامات اور حفاظتی تدابیر کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔