ڈینگی وائرس کے کیسز میں 77 فیصد تک کمی لانے کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسکویب ایڈیٹر

14th Jun, 2021. 03:57 pm

سائنسدانوں نے ڈینگی وائرس کے کیسز میں 77 فیصد تک کمی لانے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے  یہ کامیاب تجربہ  ڈینگی بخار پھیلانے والے مچھروں میں رد و بدل کر کے حاصل کیا ہے۔

سائنسدانوں نے ڈینگی بخار پھیلانے والے مچھروں کو ایک بیکٹیریا سے انفیکٹ کیا جس سے ان مچھروں کی انسانوں کو ڈینگی وائرس سے متاثر کرنےکی صلاحیت میں تقریباً 77 فیصد تک کمی آئی ہے۔

یہ تجربہ ابتدائی طور پر انڈونیشیا کے یوگیکارتا میں کیا گیا ہے اور اسے اب مزید علاقوں میں بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈینگی بخار میں پٹھوں اور ہڈیوں میں شدید درد ہوتا ہے جبکہ خون میں پلیٹیلیٹس کی تعداد بھی کم ہونے لگتی ہے۔

Adsence 300X250