Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بخار کی شدت میں کمی کیسے لائی جائے؟ جانئیے

Now Reading:

بخار کی شدت میں کمی کیسے لائی جائے؟ جانئیے

بخار کی شدت میں کمی کیسے لائی جائے؟ آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں چند کار آمد طریقے  بتائیں گے۔

بخار سے بچا کیسے جائے؟

اپنے ہاتھوں کو اکثر دھوئیں اور بچوں کو بھی اس کی عادت ڈالیں، خصوصاً کھانے سے پہلے اور ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد، اسی طرح ہجوم میں رہنے یا کسی بیمار کے قریب رہنے پر بھی ہاتھ دھوئیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے سفر کے بعد بھی اس عادت کو اپنائیں۔

ناک، منہ یا آنکھوں کو بلاوجہ چھونے سے گریز کریں، کیونکہ یہ وائرسز اور بیکٹریا کے جسم میں داخلے اور انفیکشن کے اہم ذرائع بنتے ہیں۔

Advertisement

کھانستے ہوئے اپنے منہ کو ہاتھ سے ڈھانپ لیں جبکہ چھینک آنے پر بھی ناک کو کور کرنے کی عادت اپنائیں۔

کمی کیسے لائیں؟

زیادہ پانی پینا 

بخار کے نتیجے میں جسم میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے ، پانی، جوس یا سوپ وغیرہ کا استعمال کریں۔

آرام

آپ کو بخار میں کمی لانے کے لیے آرام کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ جسمانی سرگرمیوں کے نتیجے میں جسمانی درجہ حرارت بھی بڑھنے کا امکان ہوتا ہے۔

Advertisement

ٹھنڈا رکھیں 

ہلکے کپڑے پہنیں اور سونے کے دوران اوڑھنے کے لیے ہلکی چادر کا استعمال کریں۔

ڈاکٹر کے پاس کب جائیں؟

اگربچے کی عمر تین ماہ سے کم ہے اور درجہ حرارت سو فارن ہائیٹ تک پہنچ گیا ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

تین سے چھ ماہ کے بچوں کا جسمانی درجہ حرارت 102 فارن ہائیٹ پر پہنچنے پر بھی فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Advertisement

چھ ماہ سے دو سال تک بچوں میں بھی بخار کی یہ شدت ایک دن تک برقرار رہنے پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

بالغ افراد 103 فارن ہائیٹ یا اس سے زیادہ ہونے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں یا عام بخار تین دن سے زیادہ رہے تو طبی امداد لی جانی چاہئے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موزے پہننے کی عادت آپ کو کن امراض سے بچا سکتی ہے
وزن کم کرنے کے لئے ادویات کا استعمال صحت کیلئے فائدہ مند یا نقصان دہ؟
خواتین زیادہ خراٹے لیتی ہیں یا مرد؟ نئی تحقیق نے سب واضح کردیا
ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر