پانی پینا کیوں ضروری ہے؟

عروبہ خانویب ایڈیٹر

27th Sep, 2021. 02:40 pm

انسان کے جسم کا 70 فیصد حصہ پانی ہے اور پانی کا مناسب استعمال انسان کی صحت اور جسم کے لئے بہت ضروری بھی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایک عام انسان کو دن میں کم سے کم آتھ گلاس پانی پینا چاہیئے لیکن اس حوالے سے کی جانے والی مخلتف تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ایک مناسب مقدار میں پانی پینا انسان کے لئے بہتر رہتا ہے۔

 تاہم پانی پینے سے ہمیں کونسے فائدے ہوسکتے ہیں اس حوالے سے ہم اس آرٹیکل میں پڑھیں گے۔

1۔ گردوں کے امراض سے تحفظ:

مناسب مقدار میں پانی پینا گردوں کو موثر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ گردے کے امراض سے بچاتا ہے۔

2۔ جوڑوں، ریڑھ کی ہڈیوں کے لئے مفید :

انی پینے سے جوڑوں، ریڑھ کی ہڈی اور ٹشوز کے افعال کو درست رکھنے میں مدد دیتا ہے جس سے جسمانی سرگرمیوں میں مدد ملتی ہے جبکہ جوڑوں کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

3۔ ہاضمے کے لئے مددگار:

ماہرین کے مطابق جو لوگ مناسب مقدار میں پانی پیتے ہیں، ان کی آنتوں کے افعال درست رہتے ہیں جس سے پیٹ پھولنے جیسے مسائل کا سامنا نہیں ہوتا۔

4۔ وزن میں کمی:

جسمانی چربی اور پانی پینے سے جسمانی وزن میں کمی کے درمیان تعلق موجود ہے، کھانے سے پہلے پانی کچھ ہفتوں میں جسمانی چربی گھلانے میں مدد دے سکتا ہے۔

5۔ بلڈ آکسیجن :

پانی پورے جسم میں آکسیجن اور ضروری اجزا کو پہنچانے میں مدد دیتا ہے، مناسب مقدار میں پانی پینا اس گردش کو بہتر کرتا ہے ۔

6۔ خوشگوار مزاج:

معمولی ڈی ہائیڈریشن کے نتیجے میں سب سے پہلے ہمارے مزاج پر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور چڑچڑا پن طاری ہوجاتا ہے، اس کے مقابلے میں پانی پینا مزاج کو خوشگوار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

7۔ چمکدار صاف جلد:

مناسب مقدار میں پانی پینا جلد کی صحت کو بھی ٹھک رکھتا ہے  اور جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے جلد کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے، اس کی کمی کی صورت میں بڑھاپا جلد طاری ہوسکتا ہے۔

Adsence 300X250