Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دن کا وہ وقت جب دہی ہر گز نہیں کھانا چاہیے، جاننا بے حد ضروری ہے

Now Reading:

دن کا وہ وقت جب دہی ہر گز نہیں کھانا چاہیے، جاننا بے حد ضروری ہے
دہی

دہی دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی مقبول ترین غذاﺅں میں سے ایک ہے۔

دہی کو میٹھی یا نمکین لسی کی شکل میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جو کہ بہت مقبول، صحت مند اور جسم ٹھنڈا کرنے والا مشروب ہے، اسی طرح کھانوں کے ساتھ رائتے کی شکل میں بھی کھایا جاتا ہے۔

دن کا وہ وقت جب دہی ہر گز نہیں کھانا چاہیے

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کے وقت دہی کا استعمال ہر گز مت کریں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہرین نے رات کے وقت دہی استعمال نہ کرنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ اگر رات کو دہی کھایا جائے تو یہ جسم میں بلغم بہت زیادہ پیدا کرتی ہے، حتیٰ کہ سانس کی نالی میں بھی بلغم پیدا ہو سکتی ہے۔ سانس اور پھیپھڑوں کے مسائل کو جنم دے سکتی ہے۔

Advertisement

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو رات کے وقت دہی کھانا ہی ہے تو آپ اس کے بجائے بٹر ملک کا انتخاب کریں جو کہ دہی کا بہترین متبادل ہے۔

اس کے علاوہ اگر آپ دہی کا رائتہ بنا لیں تو پھر آپ اسے رات کو استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم رائتے میں ایک چٹکی پسی ہوئی کالی مرچ ڈالنا مت بھولیں۔ یہ مرچ دہی کی ٹھنڈی تاثیر کو بیلنس کر دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

دہی لذت کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے کی تاثیر کا بھی حامل ہے۔ کیوں کہ اس کے استعمال سے اس میں موجود خصوصیات کے سبب وزن میں تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے۔

دہی وزن کم کرنے میں کس طرح مفید

دہی ایک کم کیلوری والی غذا کے طور پر جانا جاتا ہے۔

Advertisement

طبی ماہرین کے مطابق اس کا استعمال 61 فی صد تک جسم کی فاضل چکنائی کو پگھلانے کا سبب بن سکتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ پیٹ کی اس ضدی چربی کو بھی پگھلانے کا باعث بنتا ہے جس کو ختم کرنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔

ڈائٹنگ کے باوجود جسم کو صحت مند رکھتا ہے

عام طور پر ڈائٹنگ کرنے والے افراد جسمانی کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں اس کا بنیادی سبب یہ ہوتا ہے کہ وہ جس غذا کا استعمال کرتے ہیں وہ وزن تو کم کر دیتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ہڈيوں اور پٹھوں کو بھی کمزور کرنے کا سبب بن جاتی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں دہی کیلشیم سے بھر پور غذا کے طور پر جانا جاتا ہے کیوں کہ اس کی تیاری میں دودھ کا استعمال ہوتا ہے جو ہڈیوں اور پٹھوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔

پروبائوٹک اجزا کا حامل

دہی کے اندر پرو بائيوٹک اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ ہاضمے کو مضبوط اور بہتر بناتا ہے اور نظام انہضام کو ایسے فائدہ مند بیکٹیریا فراہم کرتا ہے جو کہ ہاضمے کے لیے مفید ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے غذا اچھی طرح ہضم ہوتی ہے اور جسم کے تمام حصوں تک توانائي پہنچانے کا سبب بنتی ہے جس سے وزن میں واضح کمی واقع ہوتی ہے۔

Advertisement

پروٹین سے بھرپور

دہی پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ پیٹ کو کافی دیر تک پر شکمی کا تاثر دیتا ہے اس وجہ سے اس کے استعمال کے سبب زیادہ دیر تک بھوک محسوس نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کیلشیم سے بھرپور

دہی میں کیلشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق سو گرام دہی میں اسی ملی گرام تک کیلشیم موجود ہوتی ہے جو کہ نہ صرف ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے بلکہ جسم میں سے فاضل چکنائی کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔ کیلشیم جسم کے میٹابولزم کو تیز کر کے فاضل چکنائی کو پگھلانے کا سبب بنتا ہے جس سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے- ماہرین کے مطابق فاضل کیلشیم کا استعمال پیٹ کی چربی کو کم کرنے کا باعث ہوتا ہے-

وزن کم کرنے کے لیے دہی کو کیسے کھانا چاہیے

دہی کو کسی بھی طرح اور کسی بھی وقت کھانا مفید ثابت ہوتا ہے اس کو صبح ، دوپہر شام ہر وقت کھایا جا سکتا ہے۔

Advertisement

اس کو کھانے کے لیے اس کے اندر سلاد شامل کر کے بھی اس کو کھایا جا سکتا ہے یا پھر اس کی چٹنی بنا کر اس کو چکن وغیرہ کے ساتھ بھی کھایا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اس میں دلیہ شامل کرکے بھی کھایا جا سکتا ہے یہ ہر صورت میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر