Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشروم کو اپنی غذا میں شامل کرنا کیوں ضروری ہے؟

Now Reading:

مشروم کو اپنی غذا میں شامل کرنا کیوں ضروری ہے؟
مشروم کا استعمال
Advertisement

قدیم مصر میں لوگ مشرومز کے اُگنے کو کسی جادوئی عمل کا نتیجہ قرار دیتے تھے کیونکہ یہ راتوں رات اُگ آتی ہیں لیکن یہ ایک لذیذ غذا ہے جس میں غذائیت کے تمام اجزاء پائے جاتے ہیں۔

مشروم آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگرچہ ایک اچھی غذا جسم کو جوان کر سکتی ہے جبکہ کھانے کی عادات کا ایک ناقص مجموعہ تباہ کن اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

مشروم کے فوائد

مشروم کا استعمال دل کے مریض، معدے کی تیزابیت، معذور اور کمزور بچوں کے لئے نہایت مفید ہے۔

مشروم جسم کی قوت مدافعت کے نظام کو بہتر بناتا ہے اور اینڈا کرائن غدود کے افعال کو درست رکھتا ہے۔

Advertisement

کولیسٹرول لیول کنٹرول کرتا ہے اور دل سے خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے۔

کھانسی، دمہ اور ٹی بی جیسے امراض میں خاصی حد تک بہتری لاتا ہے۔

کینسر کے خلیات کو روکتا ہے مرکزی اعصابی نظام پر بہتر اثر کرتا ہے خون میں آکسیجن کی مقدار کو جذب کرتا ہے۔

مشروم وٹامن ڈی کے بہترین غذائی ذرائع میں سے ایک ہیں جبکہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی مشروم بےحد مفید ہیں۔

مشروم کا استعمال

مشروم ہماری جِلد کو ہائیڈریٹ کرتے ہیں اور ہمیں کیل مہاسوں جیسے مسائل سے بچاتے ہیں کیونکہ مشروم میں اینٹی ایجنگ کی خصوصیات ہوتی ہیں۔

Advertisement

مشروم کو قدرتی موئسچرائزر کے طور پر جانا جاتا ہے اور چہروں پر لگائے جانے والے بہت سے سیرم میں مشروم شامل ہوتے ہیں۔

اگر آپ وزن کم کرنے والی غذا کی تلاش میں ہیں تو اس کے لیے مشروم سب سے بہترین انتخاب ہے کیونکہ مشروم میں کیلوریز کم لیکن فائبر اور پروٹین زیادہ ہوتے ہیں۔

مشروم ہمارے جسم کو معدنیات جیسے تانبا، پوٹاشیم اور سیلینیم بھی فراہم کرتے ہیں۔

ماہرین نے مشرومز کی 4 اقسام کو مختلف طریقوں سے پکانے کے بعد جائزہ لیا کہ کس طریقے سے پکائے جانے والے مشرومز کے وٹامنز زیادہ فائدہ مند ہیں جبکہ مائیکرو ویو میں مشرومز کو پکانے سے ان کے وٹامنز ضائع نہیں ہوتے اور دوسرے طریقوں سے پکانے سے ان کے وہ وٹامنز کم ہوجاتے ہیں جو انسان میں بیماریاں پیدا ہونے کو روکتے ہیں۔

تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مشروم کو ابالنے یا تلنے سے اس میں شامل وہ وٹامنز ضائع ہوجاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

Advertisement

آپ مشروم کو مختلف طریقوں سے اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں، جیسے آپ مشروم کی سوس بنا سکتے ہیں، سوپ بناسکتے ہیں، پاستہ وغیرہ میں مشروم شامل کرکے کھا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

 

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میک اپ برش کی صفائی کیوں ضروری ہے؟ ماہرین نے بتادیا
سونے کے یہ مختلف انداز، صحت سے جڑے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں
ناخن گوشت میں دھنس جانے کا باعث بننے والی عام وجوہات کون سی ہیں؟
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر