Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نمک کے استعمال سے جسم پر کون سے تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

Now Reading:

نمک کے استعمال سے جسم پر کون سے تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

کھانا، پینا ہر ایک کا شوق ہوتا ہے اور اگر بات کی جائے مزیدار کھانوں کی تو ذائقہ اور لذت بہت اثر  رکھتے ہیں۔

لیکن کھانوں میں ذائقہ اور لذت اس وقت مانند پڑ جاتے ہیں جب ان میں نمک کی کمی ہوتی ہے تا پھر حد سے زیادہ نمک پڑجائے تو بھی ذائقہ خراب ہوتا ہے۔

کچھ لوگوں کو مناسب مقدار سے زیادہ نمک کھانے کی عادت ہوتی ہے اور کچھ اعتدال میں رہ کر نمک کا استعمال کرتے ہیں جبکہ کچھ نا ہونے کے براب نمک کا استعمال کرتے ہیں۔

دل کے امراض:

 نمک کا زیادہ استعمال دوران خون میں دباؤ کا باعث ہوتا ہے اور اس سے دل کی بیماری اور دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

Advertisement

بلڈ پریشر میں اضافہ:

نمک کی زیادہ مقدار کا استعمال بلڈ پریشر بڑھنے، گردوں کو نقصان پہنچنے، فالج اور ہارٹ اٹیک سے منسلک طبی مسائل کو بڑھاتا ہے۔

زیادہ پیاس لگنا:

زیادہ نمک کے استعمال سے ڈی ہائیڈریشن کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ جسم خلیات سے پانی کو کھینچ لیتا ہے اور بہت زیادہ پیاس لگنے لگتی ہے۔

جسمانی اعضاء میں سوجن:

جسم کے مختلف حصوں کا سوج جانا بھی بہت زیادہ نمک کے استعمال کی ایک علامت ہوسکتی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ زیادہ نمک کے استعمال کے مختصر المدت متعدد اثرات مرتب ہوتے ہیں مگر اس عادت کے طویل المعیاد اثرات بھی ہوتے ہیں۔

اس کے نتیجے میں دل کے پٹھوں کا حجم بڑھ جانا، سردرد، ہارٹ فیلیئر، ہائی بلڈ پریشر، گردوں کے امراض، گردوں میں پتھری، ہڈیوں کی کمزوری اور فالج کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
ہمارے چلنے کے انداز کا نیند سے کیا تعلق ہے؟ جانیے
کن 3 حالات میں دانتوں کو برش نہیں کرنا چاہیے؟
موٹاپے کا شکار افراد کو یہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے!
صرف تین منٹ کی ورزش کرنے کے بےشمار فوائد جانیے!
غصے پر کیسے قابو پایا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر