Advertisement
Advertisement
Advertisement

پٹھوں کی مضبوطی کے لیے کونسی ورزشیں کرنی چاہییں؟

Now Reading:

پٹھوں کی مضبوطی کے لیے کونسی ورزشیں کرنی چاہییں؟
Advertisement

پٹھوں کے کھچاؤ یا درد کا مسئلہ ہر اس شخص کو در پیش ہوگا جو گھنٹوں دیر تک کوئی کام کرتا ہوگا کیونکہ جب ہم کسی بھی چیز پر فوکس کرتے ہیں یا نظر اور دماغ لگا کر کام کرتے ہیں تو ہم اس تکلیف میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

پھٹوں کی تکلیف سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم وہ طریقے اپنائیں جن کی مدد سے پٹھوں کی سوزش دور ہوں۔

پٹھوں کی تکلیف سےاور سوزش سے نجات حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ورزش ہے اور اس کے لئے چند مناست ورزش کے طریقہ کار ہم آپ کو بتائیں گے۔

1۔ پش اپس:

پش اپس کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے زمین پر پیٹ کے بل لیٹ جائیں جبکہ ہاتھوں کی ہتھیلیاں زمین کے ساتھ لگی ہوں۔

Advertisement

پھر ہاتھوں کی ہتھیلیوں اور پاؤں کی انگلیوں پر زور ڈالتے ہوئے جسم کو زمین سے اوپر کی طرف اس طرح اٹھائیں کہ بازو بالکل سیدھے ہو جائیں۔ پھر دوبارہ جسم کو واپس زمین کی طرف لے کر جائیں لیکن جسم زمین کے ساتھ لگے نہیں۔ یہی عمل شروع میں کم از کم 10 مرتبہ کریں۔

2۔ ٹرائی سپس ڈپس:

ٹرائی سپس ڈپس کرنے کے لیے کسی بھی بینچ پر آگے ہو کر اس طرح بیٹھیں کہ پاؤں زمین پر ہوں، کمر بالکل سیدھی ہو اور بازو بھی بالکل سیدھے رکھ کر بینچ تھام لیں۔ جسم کو اسی پوزیشن میں رکھیں اور ہاتھوں پر زور ڈالتے ہوئے تھوڑا سے آگے ہوں۔

اب آپ بینچ پر نہیں بیٹھے بلکہ ہاتھوں پر سارا بوجھ ڈالتے ہوئے کھڑے ہوئے ہیں۔ اب اسی پوزیشن میں تھوڑا سے اوپر ہوں اور پھر نیچے آئیں۔ یہی عمل شروع میں 15 مرتبہ کریں۔

3۔ فور آرم پلینک:

اس کے کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ الٹا لیٹ کر بازوؤں کے نچلے حصے اور پاؤں کی انگلیوں پر زور ڈالتے ہوئے جسم کو زمین سے اٹھائیں اور 30 سکینڈ کے لیے اسی پوزیشن میں رہیں۔ یہ عمل تین مرتبہ کریں۔

Advertisement

علاوہ ازیں اس کے علاج کے لئے سب سے پہلے آرام کرنا چاہیے جبکہ مساج کی مدد سے بھی ہم درد میں آرام پاسکتے ہیں۔

سوزش کوکم کرنے کے لئے برف بہترین ہے  جبکہ ہمارے پٹھوں میں خون کی گردش یا بہاؤ کو بہتر بنانے کے لئے گرم پانی سے غسل بھی کرنا چاہیے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میک اپ برش کی صفائی کیوں ضروری ہے؟ ماہرین نے بتادیا
سونے کے یہ مختلف انداز، صحت سے جڑے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں
ناخن گوشت میں دھنس جانے کا باعث بننے والی عام وجوہات کون سی ہیں؟
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر