Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وٹامن ڈی کورونا کی پیچیدگیوں سے بچانے میں ممکنہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے: تحقیق

Now Reading:

وٹامن ڈی کورونا کی پیچیدگیوں سے بچانے میں ممکنہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے: تحقیق

وٹامن ڈی کووڈ 19 کی سنگین پیچیدگیوں سے بچانے میں ممکنہ طور پر مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

میڈیکل نیوز ٹوڈے میں شائع ہونے والی پورڈیو یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مدافعتی خلیات کے متحرک ہونے سے پھیلنے والے ورم کو روکنے کے لیے وٹامن ڈی اہم ثابت ہوسکتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ کووڈ کے سنگین کیسز میں ورم بیماری ک یشدت اور موت میں ایک اہم ترین وجہ ہے، اسی وجہ سے ہم نے کووڈ کے مریضوں کے پھیپھڑوں کے خلیات کا باریک بینی سے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔

تحقیق کے لیے کووڈ 19 کے 8 مریضوں کے پھیپھڑوں کے خلیات کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ یہ خلیات جو کووڈ کے خلاف مدافعتی ردعمل کا حصہ تھے، بہت زیادہ متحرک ہوگئے تھے اور اس کے نتیجے میں ورم بہت زیادہ بڑھ گیا۔

Advertisement

مگر ٹیسٹ ٹیوب تجربات میں وٹامن ڈی کے استعمال سے پھیپھڑوں کے خلیات میں ورم میں کمی کا مشاہدہ کیا گیا۔

اس کے بعد محققین نے جانچ پڑتال کی گئی کس طرح وٹامن کے استعمال سے ایسا کیا جاسکتا ہے۔

اس کے لیے انہوں نے ٹی سیلپر سیلز کا سہارا لیا جو مدافعتی خلیات کی وہ قسم ہے جو ‘قاتل’ ٹی سیلز اور خون کے سفید خلیات کو متحرک کرکے مدافعتی ردعمل پیدا کرتا ہے۔

ٹی سیلز کے بارے میں علم ہے کہ وہ جان لیوا ردعمل سائٹوکائین اسٹروم کے کحوالے سے کردار ادا کرتے ہیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ کووڈ کی معمولی بیماری میں Th1 سیلز (ہیلپر ٹی سیلز کی ذیلی قسم) خلیات کے اندر جرثوموں کے خلاف مدافعت کرتے ہیں اور ورم کے مرحلے کے ذریعے جسم سے بیماری کا صفایا کرتے ہیں۔

اس کے فوری بعد یہ نظام رک جاتا ہے اور ورم کش مرحلہ شروع ہوتا ہے۔

Advertisement

سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ وٹامن ڈی اس حوالے سے کنجی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دریافت کیا کہ صحت مند ٹی سیلز، ورم کے پروگرام بیک وقت ان خلیات میں ایک وٹامن ڈی سسٹم کے متحرک ہونے کے ساتھ حرکت میں آتے ہیں۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ کووڈ کے کچھ مریضوں میں Th1 سیلز سے ورم پھیلنے کا مرحلہ بند نہیں ہوتا، جس کی ممکنہ وجہ وٹامن ڈی کی کمی یا وٹامن ڈی کے حوالے سے خلیات کا ناقص ردعمل ہوسکتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ کووڈ کے 8 مریضوں کے پھیپھڑوں کے مدافعتی خلیات میں میں ہم نے دریافت کیا کہ خلیات ورم کی حالت میں تھے۔

مگر ان کے حیران کن امر خلیات کے اندر وٹامن ڈی سسٹم تھا.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیند کی کمی سے چہرے سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
دماغ کے لیے نقصان دہ وہ غذا جو آج کل نوجوانوں کو بہت زیادہ ہی پسند ہے
اگر آپ بھی تربوز کے چھلکے پھینک دیتے ہیں تو ٹہریے!
عمر بڑھنے کے ساتھ مسلز کمزور ہونے کی وجہ جانیے
اس موسم میں کھیرے کھانے کے وہ فائدے جو آپ کو ضرور پسند آئیں گے
ڈپریشن جیسے امراض سے بچنے کا آسان ترین نسخہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر