Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلوی سائنسدانوں نے ملک کی پہلی ایم آر این اے کورونا ویکسین تیار کرلی

Now Reading:

آسٹریلوی سائنسدانوں نے ملک کی پہلی ایم آر این اے کورونا ویکسین تیار کرلی

آسٹریلوی سائنسدانوں نے ملک کی پہلی مسینجرز رائبو نیوکلک ایسڈ کورونا ویکسین تیار کرلی۔

برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں موناش یونیورسٹی، طبی اجزا بنانے والے ادارے آٰٗ ڈی ٹی آسٹریلیا اور آسٹریلیا ہی کی پیٹر دوہارتھی انسٹی ٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے محققین نے 5 ماہ کی مشترکہ کاوشوں سے ملک کی پہلی مسینجرز رائبو نیوکلک ایسڈ کورونا ویکسین تیار کرلی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے پہلے مرحلے کا آغاز جنوری میں شروع کیا جائے گا، ابتدائی طور پر اس کی 450 خوراکیں تیار کی گئی ہیں جو 150 افراد کو لگائی جائیں گی۔ جس کے نتائج میں ابھی وقت لگے گا۔ عالمی معیار کے تحت اس ویکسین کو کلینیکل ٹرائل کے 3 مراحل سے گزرنا ہوگا ، جس کے بعد نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے باقاعدہ استعامل کی منظوری ملے گی ، اس سارے عمل میں کچھ برس لگ سکتے ہیں۔

وکٹوریہ کی وزیر برائے تحقیق جالا پلفورڈ کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالے سے ایم آر این اے ویکسین کی تیاری اہم سنگ میل ہے کیونکہ یہ کسی بھی مرض کے خلاف آسٹریلیا میں تیار کردہ پہلی ایم آر این اے ویکسین ہے۔

ویکسین کی تیاری میں شامل مونارش یونیورسٹی کے پروفیسر آف فارماسیوٹیکل بائیلوجی کولن پوٹون نے نئی تیار کردہ ویکسین سے متعلق کہا کہ اس بات کا قومی امکان ہے کہ یہ ویکیسن کورونا کی نئی اقسام کے خلاف بھی انتہائی موثر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
ہمارے چلنے کے انداز کا نیند سے کیا تعلق ہے؟ جانیے
کن 3 حالات میں دانتوں کو برش نہیں کرنا چاہیے؟
موٹاپے کا شکار افراد کو یہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے!
صرف تین منٹ کی ورزش کرنے کے بےشمار فوائد جانیے!
غصے پر کیسے قابو پایا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر