Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کی وباء کے خاتمے سے متعلق بل گیٹس کی نئی پیشگوئی

Now Reading:

کورونا کی وباء کے خاتمے سے متعلق بل گیٹس کی نئی پیشگوئی
کورونا کی وباء

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کورونا کی وباء کے خاتمے کے حوالے سے ایک اور پیشکوئی کی ہے۔

بل گیٹس نے ایک بلاگ میں واضح کیا ہے کہ میرے اندازے کے مطابق کورونا کی وباء سال 2022 کے دوران کسی بھی وقت ختم ہوجائیگی۔

 انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ سال 2021 میں اس وباء کے خاتمے کے امکانات موجود تھے لیکن لوگوں کی ویکسینیشن کے عمل میں سستی اور اس کی مختلف اقسام نے اس امید کو توڑ دیا ہے۔

بل گیٹس نے واضح کیا ہے کہ کورونا وباء کی نئی قسم اومیکرون بلاشبہ ایک خطرناک قسم ثابت ہورہی ہے لیکن ویکسینز کی موجودگی اور اینٹی وائرل ادویات کے استعمال میں تیزی اس وائرس کو جلد ختم کرنے میں مدد فراہم کریگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اومیکرون کی اس لہر سے بہتر انداز سے نمٹنے کے لئے پوری دنیا تیار ہے اور ویکسینز کو اپ ڈیٹڈ طور پر پیش کرنے کے لئے بھی کام جاری ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا ہے کہ اینٹی وائرل ادویات کا استعمال اور ویکسینیشن کے عمل کے بعد کورونا ایک جان لیوا مرض نہیں رہیگا بلکہ اس کی نوعیت میں بہت حد تک کمی واقع ہوجائیگی۔

خیال رہے کہ بل گیٹس کی جانب سے کورونا وباء کے خاتمے کے حوالے سے متعدد بار یہ پیشگوئی کی جاچکی ہے۔

جس میں بتایا گیا تھا کہ اس وبائی صورتحال اور لاک ڈاؤن سے مکمل نجات سال 2022 کے اختتام پر مل جائیگی اور دنیا ایک بار پھر سے سال 2019 کے معمولات زندگی گزارنے لگے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزن کم کرنے کے لئے ادویات کا استعمال صحت کیلئے فائدہ مند یا نقصان دہ؟
خواتین زیادہ خراٹے لیتی ہیں یا مرد؟ نئی تحقیق نے سب واضح کردیا
ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
کافی پینے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر