Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون ویریئنٹ: جنوبی کوریا کے پہلے پانچ کیسز کا تعلق نائیجیریا سے ہونے کی تصدیق

Now Reading:

اومیکرون ویریئنٹ: جنوبی کوریا کے پہلے پانچ کیسز کا تعلق نائیجیریا سے ہونے کی تصدیق

جنوبی کوریا میں اومیکرون ویریئنٹ کےپہلے پانچ کیسز کا تعلق نائیجیریا سے آنے والوں سے ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ اس پیشرفت کے پیشِ نظرجنوبی کوریا کی  حکومت پر ملکی سرحدوں کو بند کرنے کےلیے دباؤ ہے۔

بدھ کے روز کوریا ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کا کہنا تھا کہ سامنے آنے والے کیسز میں ایک جوڑا ،جو 24 نومبر کو نائیجیریا سے آیا اور ان کا ایک دوست شامل ہے جو ان کو ایئرپورٹ سے گھر لے گر گیا۔ دو دیگر کیسز خواتین کے ہیں جو 23 نومبر کو نائیجیریا سے جنوبی کوریا پہنچیں۔

ہیلتھ ورکرز نےاس سے قبل کہا تھا کہ وہ جوڑے کے بچے اور جوڑے کو ایئرپورٹ سے گھرلے جانے والے شخص کے رشتے داروں کے جینیٹک سیکوئنسنگ ٹیست لے رہے ہیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ وہ متاثر ہیں یا نہیں۔

اومیکرون انفیکشنز کی تصدیق کے بعد جنوبی کوریا نے اعلان کیا کہ اگلے دو ہفتوں تک بیرونِ ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو کم از کم 10 دنوں کا کوارینٹائن کرنا ہوگا۔ اور اس چیز میں ان کی شہریت یا ویکسینیشن اسٹیٹس کی پرواہ نہیں کی جائے گی۔

جنوبی کوریا اومیکرون وائرس سے بچنے کےلیے پہلے ہی آٹھ جنوبی افریقی  ممالک سے آنے والے قلیل مدتی غیر ملکی مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کرچکا ہے۔

Advertisement

جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ بالکل انہی قوانین کا اطلاق نائیجیریا سے آنے والے غیرملکیوں پر بھی ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر