Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرمنی میں آئندہ ہفتوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ متوقع

Now Reading:

جرمنی میں آئندہ ہفتوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ متوقع
Advertisement

جرمنی میں آئندہ ماہ آنے والی بلندی سے قبل کیسز میں مسلسل اضافہ متوقع ہے۔

جرمنی کے وزیر صحت نے توقع ظاہر کیا ہے کہ آئندہ ماہ موجودہ لہر کے زور پکڑنے سے قبل ہفتوں میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوگا۔

کارل لوٹرباخ نے جرمنی کے پبلک براڈکاسٹر کو بتایا کہ یہ لہر اپنے عروج پر اندازاً فروری کے وسط میں پہنچے گی۔

لوٹرباخ نے خبردار کیا کہ اگرچہ فی الحال اسپتالوں میں داخلوں کی شرح کم ہے لیکن آئندہ آنے والے ہفتوں مین کلینکس کو شدید دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جرمنی میں 50 سال سے زائد عمر کے غیر ویکسین شدہ افراد یورپ بھر کی نسبت سب سے زیادہ ہیں۔

Advertisement

جرمنی کی بیمارے سے تحفظ فراہم کرنے والی ایجنسی نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 33 ہزار 536 نئے کووڈ-19 کیسز اور 234 اموات کی تصدیق کی ہے۔

ابتدائی کے مطالعوں کے مطابق اومیکرون ویرئینٹ اس سے پہلے آنے والے ویریئنٹ ڈیلٹا سے کم شدید بیماری کا سبب بنتا ہے۔

لیکن اومیکرون کے پھیلنے کی رفتار کورونا وائرس کے دیگر ویریئنٹس کی نسبت بہت زیادہ ہے اور اپنی تیز رفتاری کے سبب اس نے دنیا کے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

اومیکرون کے لیے وہ لوگ بھی آسان ہدف ہیں جو ویکسین شدہ ہیں یا وہ پہلے کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناخن گوشت میں دھنس جانے کا باعث بننے والی عام وجوہات کون سی ہیں؟
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار
دوران حمل ماں کی غذا بچے کے چہرے کے خدوخال کا تعین کر سکتی ہے، تحقیق
فالج کا خطرہ بڑھنے کی ایک اور علامت دریافت!
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر