کورونا سے متاثرہ مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلا سکتی ہیں کیونکہ ماں کے دودھ میں وبائی مرض کے ذرات موجود نہیں ہوتے ہیں۔
رپوٹس کے مطابق امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ خواتین کا دودھ نقصان دہ ثابت نہیں ہوتا ہے۔
ماں کا دودھ نومولود بچے کے لئے غذائیت سے بھرپور ثابت ہوتا ہے اور جو واحد ان کی خوراک کا ذریعہ ہوتا ہے۔
اس تحقیق کے لئے 65 ماؤں کے دودھ کے نمونوں کا معائنہ کیا گیا ہے جن میں کورونا کی تشخیص کو کم سے کم 2 ماہ کا عرصہ گزر چکا تھا۔
ان نمونوں سے معلوم ہوا کہ کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود بھی ان ماؤں کے دودھ میں اینٹی باڈیز بننا شروع ہوگئیں تھیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کا شکار ہونے والی خواتین 10 ماہ تک اپنے دودھ کے ذریعے وائرس کو ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز بچوں تک منتقل کرتی رہتی ہیں۔
خیال رہے کہ ماں کا دودھ نومولود بچے کے لئے ایک واحد خوراک کا ذریعہ ثابت ہوتا ہے جو کہ غذائیت سے بھرپور اور بچے کو توانائی فراہم کرتا ہے۔
یہ ایک ایسا عمل ہے جو کہ قدرتی طور پر فعال ہوتا ہے اور ہر طرح کے بیکٹیریا سے پاک اور شفاف ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News