جنوری کا پہلا ہفتہ، یورپ میں اومیکرون کے 70 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ یورپ بھر میں جنوری کے پہلے ہفتے میں کووڈ-19 کے اومیکرون ویریئنٹ کیسز کی تعداد 70 لاکھ سے زیادہ رہی۔ یہ تعداد دو ہفتوں میں دُگنی سے زیادہ ہے۔
عالمی ادارہ صحت یورپ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہنس کلوج نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اس خطے کے 26 ممالک نے یہ رپورٹ کیا ہے کہ ان کی آبادی کا 1 فی صد سے زیادہ حصہ ہر ہفتے کووڈ-19 سے متاثر ہو رہا ہے۔ ملکوں کے لیے اپنے صحت کے نظام کو ہیجان سے بچانے کے لیے موقع ختم ہو رہے ہیں۔
انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میٹرکس کے تخمینے کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگلے چھ سے آٹھ ہفتوں میں مغربی یورپ کی نصف آبادی کووڈ-19 کا شکار ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اومیکرون بچھلے ویریئنٹ کی نسبت زیادہ تیز اور وسیع پیمانے پر حرکت کرتا ہے۔
کلوج نے ممالک سے اندرونِ خانہ ماسک کا استعمال کرنے کو لازمی قرار دینے اور خطرے کا شکار عوام، جن میں ہیلتھ ورکرز بھی شامل ہیں، کو ویکسین بشمول بوسٹر ڈوز لگانے کو ترجیح بنانے کی درخواست کی۔
ڈبلیو ایچ او کے جنیوا ہیڈکوارٹرز نے امیر ممالک سے درخواست کی تھی کہ بوسٹر ڈوز نہ لگائیں بلکہ غریب ممالک کو امداد میں ویکسین بھیج دیں۔
کلوج کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر فکرمند ہیں کہ جیسے ہی اومیکرون یورپ کے مشرق کی جانب رخ کرے گا، تو ان ممالک میں جن میں ویکسینیشن کی شرح کم ہےوہاں کیسز کی تعداد بہت زیادہ ہو جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈینمارک میں کووڈ-19 کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے والوں میں وہ لوگ جو ویکسین شدہ نہیں ہیں ان کی شرح ویکسین شدہ لوگوں کی نسبت چھ گُنا زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

