مری سانحہ میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 21 افراد گاڑیوں میں دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اموات میں اضافے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت کے شوقین افراد موسم سرما کی برفباری سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو آج ہم آپ کو جانے سے قبل احتیاطی تدابیر کے متعلق بتاتے ہیں۔
موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے پاکستان کے شمالی علاقہ جات سمیت مری اور زیارت کا رخ کرتے ہیں لیکن ان علاقوں میں جانے سے قبل وہ احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کردیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ مری؛ جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری
زیادہ تر سیاح ان احتیاطی تدابیر سے ہی ناواقف ہوتے ہیں جو ان کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے، جیسا کہ آج کا ’مری سانحہ‘ جہاں بڑی تعداد میں سیاح تو سیر و تفریح اور برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے پہنچ گئے لیکن انہوں نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں۔
برفباری میں جانے سے قبل ماہرین کیا کہتے ہیں؟
مری میں ٹریفک پولیس کے آفیسر ہارون انور کا نجی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاحت کے لیے ان علاقوں کا رخ کرنے والوں کے لیے واضح ہدایات موجود ہیں۔
ہارون انور کہتے ہیں ان علاقوں سے گزرنے والے سیاحوں کو ٹول پلازہ پر موجود اسٹاف بھی بریف کرتا رہتا ہے۔
ہارون انور کے مطابق برفباری شروع ہوتے ہی یا اس کے دوران بہتر ہے کہ ان علاقوں کا رخ نہ کریں اور اگر ان علاقوں میں جانا بھی پڑے تو کوشش کریں کہ فیملی کے ہمراہ نہ جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف ڈبلیو او نے مری ایکسپریس وے ٹریفک کے لیے کھول دی، آئی ایس پی آر
ان کا کہنا تھا کہ سفر پر نکلنے سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی گاڑی کے ٹائر درست حالت میں ہوں اور برفباری والے علاقوں میں پہنچ کر ٹائر کی ہوا کا دباؤ کم رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاح اپنے ہمراہ گرم کپڑے اور ٹائروں پر چڑھانے کے لیے چین اپنے ساتھ رکھیں جبکہ ڈرائیونگ کے دوران اپنی گاڑی کو چھوٹے گیروں میں چلائے اور پھسلن کی صورت میں گاڑی کا بریک ہر گز استعمال نہ کریں۔
برفباری والے علاقوں میں میں جانے سے قبل گرم لباس کے ساتھ ساتھ کمبل یا گرم چادریں بھی اپنے ہمراہ لازمی رکھیں جبکہ گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں اور اضافی ٹائر سمیت پنکچر لگانے کے اوزار بھی ساتھ رکھیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں آپ خود تبدیل کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں افسوس ناک سانحے پر پورا ملک سوگوار ہے، بلاول بھٹو
ہارون انور کے مطابق ایسے علاقوں میں جانے سے قبل گوگل میپ یا ٹریفک پولیس کے آگاہی چینلز ضرور دیکھ لیا کریں، تاکہ آپ کو معلوم ہوسکے کہ جن علاقوں میں آپ جارہے ہیں وہاں ٹریفک کی کیا صورت حال ہے۔
برفباری میں جانے سے قبل کیا طبی احتیاط ضروری ہے؟
برفباری والے علاقوں میں آپ کا بعض اوقات نئے موسم سے سامنا ہوتا ہے جو کہ آپ کی طبیعت کو بھی خراب کرسکتا ہے، لہذا جانے سے قبل پینا ڈول اور وکس اپنے ہمراہ لازمی رکھ لیں۔
طبی ماہرین کے مطابق ایسے موسم میں بروفین کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے خون جاری ہونے کی شکایت ہوسکتی ہے جبکہ اگر طبیعت کی زیادہ خرابی کی شکایت ہو تو اپنے فیملی فزیشن سے فوری رابطہ کریں یا 1122 پر کال کرکے ہنگامی طبی خدمات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سردی کے موسم میں گرما گرم مچھلی کھائیں صحت پائیں
برفباری والے علاقوں میں جانے سے قبل طبی ماہرین تجویز دیتے ہیں کہ اپنے ہمراہ اضافی موزے لازمی رکھ لیں کیونکہ اگر پیدل چلنا پڑ جائے تو اضافی موزے آپ کو طبیعت کی خرابی سے بچاسکتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق بالائی علاقوں کا رخ کرتے وقت عام جوتوں کی بجائے ربر سول والے مخصوص جوتوں کا استعمال کیا جائے اور اگر عام جوتے بھی استعمال کررہے ہیں تو ان پر تھیلی چڑھا کر اوپر موزا چڑھادیں تاکہ پانی جوتوں کے اندر داخل نہ ہوسکے۔
دوسری جانب مری اور گلیات میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
AdvertisementShocked & upset at tragic deaths of tourists on road to Murree. Unprecedented snowfall & rush of ppl proceeding without checking weather conditions caught district admin unprepared. Have ordered inquiry & putting in place strong regulation to ensure prevention of such tragedies.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 8, 2022
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ مری میں ہونے والے سانحہ پر غمزدہ ہوں، غیر معمولی برفباری اور موسمی حالات کا جازئزہ لیے بغیر لوگ وہاں پہنچ گئے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بھی اس کی تیاری ہی نہیں کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سرد اور خشک موسم میں خارش سے کیسے چھٹکارا پائیں؟
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے برفباری کا حالیہ سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی تھی جس کے باعث برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنی چھٹیاں یہاں مری میں گزارنے کا فیصلہ کیا جو احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News