امریکا: کووڈ-19 سے بچوں کے اسپتال میں داخلوں کی تعداد بلند ترین سطح پر

امریکا میں کووڈ-19 کے بڑھتے کیسز کے سبب پانچ سال سے کم عمر بچوں کے اسپتال میں داخلوں کی تعداد اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
جمعے کو جاری ہونے والے امریکی حکومتی ڈیٹا کے مطابق یہ وہ ایج گروپ ہے جو ویکسین کا اہل نہیں ہے۔
سینٹر فار ڈِزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر روشیل ویلینسکی کا کہنا تھا کہ ویکسین لگانے کے بہت چھوٹے بچوں میں یہ تشویش ناک رجحان اس بات کو واضح کرتا ہے کہ بڑے بچے اور بڑے ویکسین لگوالیں تاکہ اپنے اطراف میں لوگوں کو بچانے میں مدد ہو سکے۔
دسمبر کے وسط سے تیزی سے پھیلنے والا اومیکرون ویریئنٹ اپنی شدت سے امریکا بھر میں پھیل رہا ہے۔چھوٹے بچوں کے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح 2.5 بچے فی لاکھ بچوں سے بڑھ کر 4 بچے فی لاکھ بچوں تک پہنچ گئی ہے۔
سینٹر کے ڈیٹا کے مطابق 5 سال سے 17 سال تک کے بچوں کی شرح 1 بچہ فی لاکھ بچوں تک ہے جو 14 ریاستوں کے 250 سے زائد اسپتالوں سے اخذ کی گئی ہے۔
ویلنسکی کاکہنا ت ھا کہ کُل ملا کر بچوں کے اسپتالوں میں داخلوں کی تعداد عالمی وباء کے اس دورانیے میں سب سے بلند ترین سطح پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 12 سے 18 سال تک کے بچوں میں صرف 50 فی صد اور 5 سے 11 سال تک کے بچوں میں 16 فی صد بچے مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

