Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا میں کورونا سے ریکارڈ اموات

Now Reading:

آسٹریلیا میں کورونا سے ریکارڈ اموات

آسٹریلیا میں منگل کے روز ریکارڈ اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور ملک کی دوسری بڑی ریاست کے اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے تاکہ کووڈ مریضوں کے اسپتالوں میں داخلے اور کورونا کی وجہ سے عملے کی کمی کے مسائل سےنمٹا جا سکے۔

آسٹریلیا کی تین سب سے زیادہ گنجان آباد ریاستوں میں 74 اموات ہوئیں۔

نیو ساؤتھ ویلز میں 36، وکٹوریا میں 22 اور کوئنزلینڈ میں 16 اموات رپورٹ ہوئیں۔

پچھلی بار 4 ستمبر 2020 کو سب سے زیادہ اموات، 59، ہوئیں تھیں۔

وفاقی وزیر صحت گریگ ہنٹ کا کہنا تھا کہ ایسے اشارے تھے کہ نیو ساؤتھ ویلز میں انفیکشن کی شرح بڑھ رہی ہے اور وِکٹوریا میں ٹھہرنے کے قریب ہے۔

Advertisement

نیو ساؤتھ ویلز کی حکومت نے تیزی سے پھیلنے والے اومیکرون ویریئنٹ سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن کے آپشن کو خارج کر دیا ہے۔

گزشتہ اکتوبر میں سڈنی میں 108 روزہ لاک ڈاؤن اس وقت ختم کیا گیا جب آسٹریلیا کے سب سے گنجان آباد شہر میں بڑے پیمانے پر ویکسین لگا دی گئی۔

نیو ساؤتھ ویلز کے سربراہ ڈومونِک پیروٹیٹ نے اے بی سی کو بتایا کہ ایک اور لاک ڈاؤن کے ریاست بھر میں مردوں اور عورتوں پر اپنے خاندانوں کی کفالت کرنے کے لحاظ سے شدید نتائج مرتب کرے گا۔

وِکٹوریا نے اپنے دارالحکومت میلبرن سمیت متدد علاقوں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

اسپتالوں کو ملازمین کے کووڈ میں مبتلا ہونے کی وجہ سے عملے کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
خبردار!!! ’ویپنگ‘ کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر آگئی
پلاسٹک کے ننھے ذرات جسم کے اندر جانے سے کیا ہوتا ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو حیران کردیا
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر