نیوزی لینڈ ملک میں آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کر رہا ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے پیر کے روز کہا کہ ویکسین شدہ مسافروں کے لیے نیوزی لینڈ پہنچنے پر ایک ہفتے کا قرنطینہ کرنے کی شرط بدھ کو ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ابتداء میں یہ تبدیلی صرف واپس آنے والے نیوزی لینڈ کے شہریوں کے لیے ہوگی، جبکہ سیاحوں کو ابھی بھی آنے کی اجازت نہیں ہے۔
قرنطینہ کی شرط ختم ہونے کے بعد بھی مسافروں کو ملک کے لیے سفر کرنے سے پہلے اور پہنچنے کے بعد کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کی ضرورت ہوگی۔
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ جانتی ہے کہ یہ بیرون ملک موجود ہمرے لوگوں کے لیے خوشی کی خبر ہوگی، جو جلد از جلد گھر آنے اور احباب سے ملکنے کے لیے بیتاب ہیں۔
ان تبدیلیوں کو سیاحتی انڈسٹری نے خوش آمدید کہا۔ البتہ رہنماؤں نے سیاحوں کی واپسی ہونے کے متعلق مزید یقین دہانی مانگی۔
بین الاقوامی سیاحت کی مد میں نیوزی لینڈ 20 فی صد آمدنی کماتا ہے جو عالمی وباء کے شروع ہونے سے ختم ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News