Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ای سگریٹ مسوڑھوں کی بیماری کا سبب بن سکتی ہے: تحقیق

Now Reading:

ای سگریٹ مسوڑھوں کی بیماری کا سبب بن سکتی ہے: تحقیق

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ویپِنگ یعنی ای سگریٹ کے استعمال سے مسوڑھوں کی بیماری پیدا ہوسکتی ہے۔

محققین نے تمباکو نوشی کرنے والوں، ای سگریٹ پینے والوں اور وہ افراد جنہوں نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی ان کے منہ کی صحت کے موازنے کے لیے مطالعہ کیا۔

ویپ ایسی ڈیوائس ہوتی ہے جس کے ذریعے بِکوٹین کو دھوئیں کے بجائے بخارات کی شکل میں سانس میں لیا جاتا ہے۔

ماہرین کو معلوم ہوا کہ ویپرز کی ایک ’مائیکروبائیل کمیونیٹی‘ ہوتی ہے جو بیکٹیریا سے بھرپور ہوتی ہے، جس کا تعلق پہلےہی مسوڑھوں کے امراض سے ہوتا ہے۔

ماہرین نے زور دیا کہ یہ منفرد مائیکرو بائیومے تمباکو نوشی نہ کرنے والوں سے کم جبکہ ممکنہ طور پر تمباکو نوشی کرنے والے افراد سے زیادہ صحت مند ہوتے ہیں۔

Advertisement

تاہم، محققین کو یہ بھی معلوم ہوا کہ ویپرز کے مسوڑھوں کے پٹھے اور ٹِشو دانتوں کی سطح سے تمباکو نوشی کرنے والے کی نسبت زیادہ الگ ہو رہے تھے۔

چونکہ گزشتہ دہائی میں ویپنگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، اس لیے مطالعوں سے اس کے ہماری صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کے متعلق معلوم ہوا ہے۔

البتہ ایک ماہر نے زور دیا ہے کہ کس طرح صحت کو لاحق ان خطروں کا سگریٹ نوشی کے خطرات سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ویپ کا کش لگانا ایک اچھا متبادل ہو سکتا ہے کیوں کہ اس میں دھواں نہیں ہے، یہ سگریٹ کی طرح نقصان دہ نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
موزے پہننے کی عادت آپ کو کن امراض سے بچا سکتی ہے
وزن کم کرنے کے لئے ادویات کا استعمال صحت کیلئے فائدہ مند یا نقصان دہ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر