Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ میں بچوں میں ہیپاٹائٹس کے مزید کیسز رپورٹ ہونے کے امکانات

Now Reading:

برطانیہ میں بچوں میں ہیپاٹائٹس کے مزید کیسز رپورٹ ہونے کے امکانات

عالمی  ادارے صحت نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں برطانیہ میں چھوٹے پچوں میں ہیپاٹائٹس کے مزید کیسز رپورٹ ہونے کے امکانات ہیں۔

ڈاکٹر اور سائنس دان جگر میں سوزش کے 74 کیسز کی تحقیقات کر رہی ہیں، جن میں سے کئی کی تشخیص گزشتہ ہفتوں میں ہوئی۔

برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں 49، اسکاٹ لینڈ میں 13 اور باقی کیسز ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں ہیں۔

بچوں کا معائنہ اس عمومی وائرس کی تشخیص کے لیے ہوا جو ہیپاٹائٹس کا سبب بنتے ہیں لیکن وہ وائرس نہ ملے۔

آفیشلز دیگر بیماریوں اور وائرسز سے ممکنہ تعلقات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Advertisement

جمعے کے روز ایک اپ ڈیٹ میں عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ 5 اپریل کو 10 سال سے کم عمر بچوں میں 10 شدید نوعیت کے کیسز سامنے آئے۔ 8 اپریل تک برطانیہ میں 74 کیسز کی تشخیص کی گئی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق 5 اپریل کو رپورٹ ہونےو الے 10 کیسز میں سے 9 میں علامات مارچ میں سامنے آئیں اور یہ جنوری میں بیمار پڑے تھے۔ ان علامات میں یرقان، پیچش اور پیٹ کا درد شامل ہیں۔ تمام 10 کیسز کی تشخیص اسپتال میں داخلے کے بعد ہوئی۔

74 میں سے کچھ بچوں کو جگر کے خصوصی یونِٹس میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ چھ بچوں میں جگر ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کھانے کے محفوظ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں بتانے والا انوکھا ٹیگ تیار
سائنسدان جلد کو عارضی طور پر شفاف بنانے میں کامیاب
خشک جلد کی ان وجوہات کو بھی جان لیں
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے
جوافراد زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں، وہ طویل عمر پاتے ہیں، تحقیق
اس ڈیجیٹل دور میں تنہائی کے احساس کو کیسے کم کریں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر