عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 12 ممالک میں سامنے آنے والے ہیپاٹائٹس کے مرض کے نتیجے میں کم از کم ایک بچہ جاں بحق ہو چکا ہے۔
اقوامِ متحدہ کی صحت کی ایجنسی نے ہفتے کے روز کہا کہ برطانیہ، امریکا، اسپین، اٹلی اور فرانس سمیت کئی مملک میں ایک ماہ سے لے کر 16 سال تک کے بچوں میں شدید وائرل ہیپاٹائٹس کے کم از کم 169 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایجنسی کے مطابق اس شدید ہیپاٹائٹس سے کم از کم ایک بچہ جاں بحق ہوا اور 17 بچوں کو لِیور ٹرانسپلانٹ کرانے کی ضرورت ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ بات اب بھی غیر واضح ہے کہ آیا ہیپاٹائٹس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے یا ہیپاٹائٹس کیسز کی آگاہی میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کیسز کے پشت پر موجود سبب تاحال نامعلوم ہے۔
عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ اس بیماری کی علامات میں جگر کے انزائمز میں اضافے کے ساتھ پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہونے علامات کی بھی رپورٹس ہیں جس میں پیٹ کا درد، پیچش اور الٹی شامل ہیں، جس سے قبل شدید جگر کی سوزش اور یرقان ظاہر ہوتا ہے۔
اقوامِ متحدہ کی ایجنسی کا کہنا تھا کہ اکثر کیسز میں بخار رپورٹ نہیں ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News