کیچپ کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر

دنیا بھر میں ٹماٹر کی پیداوار متاثر ہونے کا امکان ہے جس کے باعث عالمی سطح پر کیچپ کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔
تحقیق کے مطابق موسمیاتی تبدیلی دنیا بھر میں ٹماٹروں کی فصل کو متاثر کرے گی جس سے عالمی سطح پر کیچپ کی قلت پیدا ہو جائے گی۔
تاہم یہ تحقیق آرہس یونیورسٹی، ڈنمارک کے محققین نے کی ہے۔
اس تحقیق میں گلوبل وارمنگ کس طرح ٹماٹر کی پیداوار کو متاثر کر سکتی ہے، ایک ریاضیاتی ماڈل بنایا گیا۔
یاد رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ ٹماٹر کی پیداوار اٹلی، چین اور کیلیفورنیا میں ہوتی ہے جوکہ عالمی سطح پر ٹماٹر کی دو تہائی پیداوار کے لیے ذمہ دار ہیں اور یہ تینوں ممالک بڑھتی ہوئی گرمی کا شکار ہیں۔
اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں ٹماٹر کی پیداوار 2100 اور 2050 کے درمیان آدھی رہ جائے گی۔
تحقیق کے مطابق، ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ارتکاز کو روکنے سے بلند درجہ حرارت کے منفی اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے، لیکن ان پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔
واضح رہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا میں ٹماٹر کی پیداوار جوکہ ابھی 14 ملین ٹن ہے، کمی آنے کے بعد 7 ملین ٹن سے بھی کم رہ جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

