Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئینہ دیکھیں وزن گھٹائیں

Now Reading:

آئینہ دیکھیں وزن گھٹائیں

یہ بات سننے میں عجیب سی لگتی ہے لیکن حقیقت یہی ہے۔ آئینہ اور وزن میں کمی کے درمیان یہ تعلق ایک تحقیق کے نتیجےمیں سامنے آیا ہے، جس کے مطابق اگر کوئی شخص آئینہ کے سامنے بیٹھ کرکھانا کھاتا ہے تو اس طرح وہ اپنی خوراک کی مقدارکو ایک تہائی کم کرسکتا ہے اور یہی کمی موٹاپے سے نجات میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے؟ کھانا کھاتے وقت آئینے میں اپنے آپ کو دیکھنا وزن میں کمی جیسے ہدف کو یاد رکھنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے اس طرح وہ شخص غذا کی مقدار اس لئے کم لیتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہےکہ اسے اپنے آپ کو موٹاپے سے نجات دلانا ہےاور اسی لئے وہ آئینے کے سامنے کھانا کھا رہا ہے۔

وزن کم کرنے کا ایک اورمنفرد طریقہ پھلوں کو سونگھنا ہے جی ہاں! ریڈر ڈائجسٹ کے مطابق کیلا، سیب یا  پودینے کو سونگھنا وزن کم کرنے کے عجیب طریقوں میں سے ایک ہے، غذا کو سونگھنے کا یہ عمل دماغی سو چ کے لئے ایک طرح سے دھوکہ ثابت ہوتا ہے کہ کھانا اصل میں کھایا جارہا ہے۔

اگرچہ یہ بات مضحکہ خیزمحسوس ہوتی ہے لیکن تحقیق کے تنائج ثابت کرتے ہیں کہ ان پھلوں کو  بار بار سونگھنا اور وزن میں کمی کے درمیان راست تناسب پایا جاتا ہے یعنی آپ جتنی بار ان پھلوں کو سونگھتے ہیں اتنا ہی وزن کم ہوتا ہے اور اس طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے تحقیق میں شامل شرکاء نے اپنے وزن میں 30 پاؤنڈ کی کمی نوٹ کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر