Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیلا کھانے کا درست وقت کونسا ہے؟ ماہرین نے بتادیا

Now Reading:

کیلا کھانے کا درست وقت کونسا ہے؟ ماہرین نے بتادیا

کیلا غذائیت سے بھرپور مزیدار پھل ہے ، اس کی اہم بات یہ ہے کہ اس کو بوڑھے بھی بہت آسانی سے کھا لیتے ہیں اور ہضم بھی ہوجاتا ہے، نرم ہونے کی وجہ سے اس کو کھانا آسان ہے ۔

شیرخوار بچوں کو بھی پہلی ٹھوس غذا کے طور پر دیا جاتا ہے اس سے بچوں کی صحت بھی اچھی ہوتی ہے اور ان کا وزن بھی بڑھتا ہے۔

کیلا کھانے کا درست وقت کون سا ہے؟

ہم سب ہی عام طور پر کیلے کو کسی بھی وقت کھا لیتے ہیں  اور خاص کر بچے تو چلتے پھرتے اسے کھا لیتے ہیں لیکن اس کو کھانے کا بھی مناسب وقت ہوتا ہے۔

اس مناسب وقت کھانے سے یہ زیادہ موثراور فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement

کیلے کو اگر ناشتے کے وقت کھایا جائے تو یہ زیادہ مفید ہے کیونکہ اس میں فائبر موجود ہے تو اس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے۔ قوتِ مدافعت بڑھتی ہے اور نظامِ ہاضمہ اچھا ہوتا ہے۔

کیلا کھانے کو فوائد

1۔ کیلا کھانے سے وزن بڑھتا ہے ، کمزور اور لاغر افراد کے لئے بہترین ہے۔

2۔ کیلا بچے اور بوڑھوں کے لئے بہترین ہےکیونکہ یہ نرم ہوتا ہے اس کو چبانے کے لئے دانتوں کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اور فوری توانائی کا ذریعہ ہے۔

3۔ اس میں موجود پوٹاشیم دل اور بلڈپریشر کےمریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔

4۔ اس میں موجود کاربس فوری توانائی کا ذریعہ ہیں اور اس میں موجود فائبر پیٹ بھرنے کا احساس پیدا کرتا ہے۔

Advertisement

5۔ اس کو کھانے سے نظامِ ہاضمہ اچھا ہوتا ہے، قوتِ مدافعت بہتر ہوتی ہے۔

6۔ اگرآپ کا موڈ خراب ہے تو کیلا کھائیں اس میں موجود ٹریپٹوفین ہمیں تناؤ سے دور رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

7۔ کیلا کھا کر دیر تک بھوک نہیں لگتی اسی لئے ڈائٹ والے اس کوکھائیں تو مفید ہے۔ کمزوری بھی نہیں ہوتی۔ ورزش وغیرہ کے بعد اس کو کھانا بہت اچھا ہے۔

کیلا دن میں کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے لیکن اسے صبح نہار منہ کھانا جسم کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔

اگر آپ دن میں دو سے زیادہ کیلے کھاتے ہیں تو اپنے ڈاکٹر یا ماہر غذائیت سے مشورہ کریں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر