Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گڑ اور کالی مرچ کھانے سے کون سے 7 مسئلے حل ہو سکتے ہیں؟

Now Reading:

گڑ اور کالی مرچ کھانے سے کون سے 7 مسئلے حل ہو سکتے ہیں؟

آج ہم اس اسٹوری میں گڑ اور کالی مرچ کے فوائد کے بارے میں بات کریں گے کہ اس کا درست استعمال ہمیں کن کن مسائل سے نجات دلا سکتا ہے۔

کالی مرچ اور گڑ :

اکثر گھروں میں کالی مرچ اور گڑ کا روزمرہ استعمال علیحدہ علیحدہ کیا جاتا ہے  لیکن اکثر لوگوں کے اس کے مرکب کے فوائد معلوم نہیں ہوں گے۔

گڑ اور کالی مرچ کا ایک ساتھ استعمال کرنا آپ کے لیے کافی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

ضروری بات یہ ہے کہ اسے درست مقدار میں استعمال کرنا ضروری ہےکیونکہ اس کی گرم تاثیر آپ کو جسم میں حرارت پیدا کرتی ہے اس لئے اگر گرمی میں اس کا زیادہ استعمال کیا جائے تو نقصان کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔

Advertisement

 اگر کسی خاص بیماری کے علاج کے لئے استعمال کر رہے ہیں تو ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کر لیں۔

1۔ زکام اور فلو:

نزلہ زکام اور فلو کے لئے تو زیادہ تر گھروں میں اس کا استعمال عام ہے۔ کالی مرچ اور گڑ کو ایک ساتھ کوٹ کرکھانے سے نزلہ و زکام کے مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

اس کے استعمال کا ایک بہترین طریقہ یہ بھی ہے کہ ، 1 پیالی دہی میں (دہی کھٹا نہ ہو) گڑ کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا اور 1 چٹکی کالی مرچ(کالی مرچ گھر کی پسی ہو تو بہتر ہے) ڈالیں۔

دن میں دو سے دوبار اس کا استعمال نزلہ زکام اور فلو کے مسئلے سے نجات دلا سکتا ہے۔

2۔ گلے کا درد:

Advertisement

کالی مرچ ایک بہترین دوا بھی ہے اس کی اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات کئی بیماریوں سے نجات کا سبب بنتی ہیں اس کا بطور دوا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

گڑ اور کالی مرچ کا مرکب گلے کے لئے خاص طور پر خاصا مفید ہے۔

اس کا ایک نسخہ یہ بھی ہے 80 گرام گڑ کا پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر 20 گرام، جو کا پاؤڈر 10 گرام، پیپلی 20 گرام اور انار کی چھال 40 گرام لے کران سب کو اچھی طرح پیس لیں۔ اب اس مکسچر کی چھوٹی چھوٹی بالز بنالیں ۔

یہ گولیاں دن میں دو بار سادہ یا نیم گرم پانی کے ساتھ لینے سے گلے کی خراش سے نجات مل سکتی ہے۔

3۔ نکسیر پھوٹ جائے تو:

اگر آپ کی نکسیر اکثر ہی پھوٹ جاتی ہے تو گڑ اور کالی مرچ کا مرکب آپ کے لیے مفید ہوگا۔

Advertisement

اس کے لیے دہی کے ساتھ کچھ گڑ اور کالی مرچ ملا کر کھائیں۔ اس سے نکسیر پھوٹنے کی بیماری کم ہو سکتی ہے۔

اس کے ساتھ جن لوگوں کو سر درد سے بھی واسطہ پڑتا رہتا ہے وہ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ دہی سے ان دونوں چیزوں کی گرم تاثیر کم ہو جاتی ہے۔

4۔ ہڈیوں اور جوڑوں کا درد:

کالی مرچ میں موجود پیپرین نامی جزو جوڑوں اور ہڈیوں کے مسائل کو کم کرتا ہے اور اس میں مفید ہے۔

اس کے ساتھ گڑ بھی بےشمار فوائد کا خزانہ ہے، خاص کر آئرن اور دوسرے غذائی اجزاء جسم کو طاقت پہنچاتے ہیں اور جوڑوں کے درد میں سکون کا باعث بنتے ہیں۔

5۔ ڈپریشن میں کمی:

Advertisement

کچھ لوگوں میں ڈپریشن کا مسئلہ کافی گھمبیر صورتحال اختیار کر لیتا ہے۔ ایسی حالت میں گڑ اور کالی مرچ کے مکسچرسے آپ کو بہت سے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

دراصل کالی مرچ میں موجود پیپرین سیروٹونن کی سطح اور اینڈورفنز کے اخراج کو بڑھاتا ہے۔ جو موڈ کو بہتر بنا کر اداسی کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

6۔ کمر درد سے نجات:

کمردرد مردوں اور عورتوں کا مشترکہ مسئلہ ہے، اس مسئلے اور تکلیف سے نجات کے لئے گڑ اورکالی مرچ کے استعمال سے کافی افاقہ ہوتا ہے، اس کے لئے قہوہ بنائیں اس میں ادرک، کالی مرچ ایک چٹکی، اور گڑ ایک چمچ ڈال کراس کو تھوڑی دیر پکائیں اور پھر پی لیں، اس کا باقاعدہ استعمال نظامِ انہضام کو بھی بہتر بناتا ہے اور کمردرد کے مسئلے کو بھی کم کرتا ہے۔

7۔ ماہانہ ایام کی تکلیف میں مفید:

کالی مرچ اور گڑ کے اس مرکب سے جہاں دوسرے مسائل حل ہوتے ہیں وہاں خواتین کے ماہانہ ایام کی تکلیف بھی کم کرتا ہے۔

Advertisement

اس کے استعمال سے پیٹ کا درد، گیس، ماہواری کا درد کم ہوتا ہے۔اس کی چائے بنا کر پی جائے تو کافی فائدہ پہنچاتی ہے۔

نوٹ:

یہ عام معلوماتی مضمون ہے اس کے استعمال سے پہلے اپنی صحت کے حوالے سے کوئی ایشوز ہیں تواپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
خبردار!!! ’ویپنگ‘ کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر آگئی
پلاسٹک کے ننھے ذرات جسم کے اندر جانے سے کیا ہوتا ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو حیران کردیا
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
ہمارے چلنے کے انداز کا نیند سے کیا تعلق ہے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر