Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سر کے ان حصوں میں درد کیوں ہوتا ہے؟ خطرناک وجہ جانیے

Now Reading:

سر کے ان حصوں میں درد کیوں ہوتا ہے؟ خطرناک وجہ جانیے

کیا آپ کو معلوم ہے کہ سر کے مختلف حصوں میں درد کیوں ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو ان کی وجوہات بتائیں گے۔

اکثر اوقات جب ہمیں سر میں درد ہوتا ہے تو ہم گولی کھا لیتے ہیں اور کچھ گھنٹوں بعد ہم ٹھیک محسوس کرنے لگتے ہیں لیکن سر کے کچھ حصوں میں درد کا مسلسل ہونا کسی خطرے کی بھی علامت ہو سکتا ہے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ سر کے مختلف حصوں میں درد کیوں ہوتا ہے۔

 اگر آپ کی پیشانی ، گردن یا کندھے کے پٹھوں میں درد رہتا ہے تو اسکا مطلب ہے کہ آپ نے کوئی ٹینشن لے رکھی ہے جس کے باعث آپ کو درد ہو رہا ہے، ایسی صورت میں اگر آپ اپنی پیشانی پر منٹ کے تیل کی مالش کرتے ہیں تو آپ جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔

اکثر لوگوں کو چہرے کی ایک جانب درد محسوس ہوتا ہے اور چہرے کا وہ حصہ سرخ ہو جاتا ہے اور آنکھ سے آنسو آتے ہیں اس قسم کے سر کے درد کو کلسٹر کہتے ہیں۔

Advertisement

سر کے درد کی ایک قسم مائیگرین ہے، جس کو عموماً لوگ آدھے سر کا درد کہتے ہیں، مائیگرین والے لوگ اکثر زیادہ روشنی اور آواز برداشت نہیں کر پاتے۔

سر درد کی ایک قسم سائی نس کا درد بھی ہے یہ عموماً ان افراد کو ہوتا ہے جن کو دائمی موسمی الرجی یا سائنوسائٹس ہے، ایسے انسان کو ادرک والا سوپ، مالٹا، سبز چائے، لیموں اور امرود کا استعمال کرنا چاہیے۔

 اگر کسی انسان کو کوئی دماغی صدمہ ہوتا ہے یا پھر اس کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے، ایسے میں ہونے والا سر کا درد آپ کو خطرناک بیماری برین ہیمرج میں مبتلا کر سکتا ہے۔

بھوک میں سر درد ہونے کی وجہ کیا ہے؟ جانیے

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کو بھوک کی وجہ سے سر  میں درد ہورہا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ سر درد کی وجوہات کیا ہیں۔

یونیورسٹی آف میلبورن آسٹریلیا میں ہونے والی ایک سائنسی تحقیق کے مطابق بھوک ، سر درد کا 31 فیصد سبب بنتی ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ دیگر وجوہات کی بنا پر سر میں درد 29 فیصد ہوتا ہے، جس میں تھکاوٹ، غصہ، موسم کا بدلنا، سفر کرنا، شور کا ہونا اور نیند مکمل نہ ہونا شامل ہیں۔

تناؤ کا شکار افراد اور شوگر کے مریضوں کو سر کا درد زیادہ شدت سے ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایک تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ تناؤ کے شکار افراد میں سر کا درد 93 فیصد ہوتا ہے، البتہ جو افراد اس میں مبتلا نہیں ہوتے انہیں 58 فیصد سے زیادہ نہیں ہوتا، یہ بھی ممکن ہے کہ بھوک اور تناؤ کی وجہ سے آدھے سر کا درد شروع ہو جائے۔

بھوک کی وجہ سے سر درد کے مخلتف عوامل ہیں جیسے جسم میں پانی کی کمی، کیلوریز کی کم مقدار اور جسم میں گلوکوز کی کمی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ہمارے دماغ کو جب گلوکوز کی مکمل مقدار نہیں ملتی تو یہ مخصوص ہارمونز ریلیز کرتا ہے جن میں گلوکوگن، کورٹیسول اور ایڈرینالین وغیرہ ہوتے ہیں، یہ جسم میں گلوکوز اور شوگر کی کمی کو پورا کرتے ہیں۔

دماغ کے ان ہارمونز کو ریلیز کرنے کے بعد ان کے منفی اثرات میں سر درد بھی شامل ہے۔

Advertisement

اسی طرح جسم میں پانی کی کمی اور غذا کی کمی دماغ کی صلاحیت پر اثر انداز ہوتی ہیں جس کی وجہ سے سر میں درد شروع ہو جاتا ہے۔

بھوک کی وجہ سے ہونے والے سر درد میں پیشانی کے دونوں اطراف میں دباؤ کے احساس کے ساتھ درد ہوتا ہے، اسی طرح گردن اور کندھوں میں تناؤ کی کیفیت شروع ہو جاتی ہے۔

اس کے علاوہ آنتوں سے مختلف آوازیں آنا، تھکاوٹ محسوس کرنا، ہاتھ کانپنا، چکر آنا، پیٹ میں درد ہونا، پسینہ آنا، سردی محسوس ہونا اور نظام انہضام کے مسائل۔

امریکہ کی مسسیسپی اور سنسناٹی یونیورسٹی کی ایک ٹیم کے ذریعے کی گئی تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ سر کا درد ہاضمے میں خرابی کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔

علاوہ ازیں اس سر درد سے بچنے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کریں۔

کھانے کے اوقات میں صحت مند کھانا کھائیں۔

Advertisement

ناشتہ کبھی ترک نہ کریں۔

مکھن یا پھلوں کے جوس وقتاً فوقتاً استعمال کرتے رہیں۔

ایسے افراد جن کا کام مصروفیت والا ہوتا ہے وہ ہلکا پھلکا کھانا وقفے وقفے سے کھاتے رہیں۔

بھوک لگنے کی صورت میں پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ بھوک کا احساس کم ہو جائے۔

مختلف پھل جیسے سیب، مالٹے وغیرہ ساتھ رکھیں۔

چاکلیٹ یا میٹھے جوسز سے پرہیز کریں اس لیے کہ یہ جسم میں گلوکوز کے اضافے کا سبب بن سکتے ہیں جس کی وجہ سے شوگر میں اضافے کا خطرہ ہوتا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کئی بیماریوں میں مفید ناریل کا پانی پینے کے یہ 5 بڑے فائدے جان لیں
مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
کیا تربوز کے بیج کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے؟
ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
کیا آپ کٹھن نوکری کرنے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر