Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانپ کاٹنے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کیا ہونی چاہیے؟

Now Reading:

سانپ کاٹنے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کیا ہونی چاہیے؟

سانپ کاٹنے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کیا ہونی چاہیے؟ اس کا جواب جاننے سے پہلے  کچھ دن پہلے ہونے والا ایک واقعی سن لیں پھر جواب کی طرف آئیں۔

کچھ دن پہلے جاب کے دوران ایک شخص نے بتایا کے اسکے کزن کو پانی  لگانے کے دوران کسی چیز (ممکنہ طور پر سانپ) نے کاٹ لیا۔

اسکو درد محسوس ہوا تو فوراً ٹانگ پر پٹی باندھ کر خود موٹر سائیکل چلا کر ڈاکٹر کے پاس گیا۔ ڈاکٹر نے انجیکشن وغیرہ لگا کر ہسپتال جانے کا کہا جبکہ وہ لوگ ایک دم والے کے پاس چلے گئے جس نے دم وغیرہ کیا لیکن اسکا کزن دم گھٹنے کی شکایت کرنے لگا اور اسی دوران اسکی ڈیتھ ہوگئی۔

سانپ کاٹنے کے تین گھٹے کے بعد اسکی موت واقع ہوگئی۔

کاٹے جانے والی جگہ پر سوزش ہوچکی تھی، مریض کو سر میں شدت سے درد محسوس ہوا اور مرنے سے پہلے سانس گھٹنے کی شکایت کی۔

Advertisement

سانپ کاٹنے کے کیس میں ہسپتال جانے کا مطلب زندگی اور موت میں فرق ڈالنے کے مترادف ہے۔ سانپ کے کاٹنے کے بعد  وقت الٹا چلنا شروع ہوجاتا ہے اسلئے بغیر وقت ضائع کئے سرکاری ہسپتال پہنچا جائے اور مریض کو حوصلہ دیا جائے۔

سانپ کاٹنے کی صورت میں سب سے پہلے آپ نے حواس پر قابو رکھنا ہے اور دوسروں کو اس سے آگاہ کرنا ہے تاکہ باقی لوگ محفوظ رہیں۔

یہ جان لیں کے اگر آپ اس وقت کا اسٹریسں مینیج کرلیں تو اپنی جان بچا سکتے ہیں۔ تناؤ کی صورت میں دل کی دھڑکن تیز ہوگی جس سے زہر جسم میں جلدی پھیلے گا اسلئے خود کو مثبت رکھنا بہت ضروری ہے۔

کاٹے جانے والی جگہ کے اوپر بالکل نرم پٹی یا کپڑا اتنے پریشر سے باندھیں کے کپڑے اور جسم کی درمیان انگلی جاسکے۔ جس جگہ کاٹا ہے اس حصے کی حرکت کو باکل روک دیں۔ چہل قدمی بھاگ دوڑ بالکل نا کریں۔

بڑے شہر میں ہیں تو 1122 کو کال کریں ورنہ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں جائیں۔ پنجاب کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں زہر کا تریاق موجود ہوتا ہے۔

یاد رکھیں سانپ کاٹنے کے کیس میں ہسپتال جانے کا مطلب زندگی اور موت میں فرق ڈالنے کے برابر ہے۔ ہسپتال میں زہر کا تریاق نا بھی ہو تو سپورٹیو ٹریٹمنٹ سے آپکی جان بچ سکتی ہے۔

Advertisement

اس لئے ایسی کسی بھی صورتحال میں اوپر والے واقعے سے سبق سیکھیں۔

پیروں فقیروں اور جوگیوں پر وقت برباد کرنے کی بجائے اپنی جان بچائیں اور ہسپتال جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر