Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اینوریکسیا نرووسا کیا ہے، اور اس کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟

Now Reading:

اینوریکسیا نرووسا کیا ہے، اور اس کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟

اینوریکسیا نرووسا ایک غذائی عارضہ ہے جس میں کوئی بھی فرد اپنے وزن کو صحت مند وزن اور عمر سے کافی حد تک کم کر دیتا ہے۔ جبکہ یہ عارضہ ہر عمر اور جنس کو متاثر کر سکتا ہے۔

اس عارضے کے نتیجے میں آپ کی صحت خراب یہاں تک کہ خطرناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

اینوریکسیا نرووسا کیا ہے؟

یہ ایک غذائی عارضہ ہے جس کی 3 اہم خصوصیات اور 2 اقسام ہیں۔

اہم خصوصیات

Advertisement

وزن بڑھنے کا انتہائی خوف

جسم کی بناوٹ یا ساخت کا غلط تصور

ایک صحت مند جسمانی وزن کو برقرار رکھنے سے انکار

اقسام

بھوک کی کمی کے لیے معدے کو صاف رکھنا – اس مقصد کے لیے جلاب کا استعمال اور وزن کم کرنے کے لیے قے دلانا۔

بھوک کو محدود کرنا – ایسا شخص سخت غذا ئی عادات کی پیروی کرتا ہے۔ اور اس کے لیے وہ کم کیلوری لینے ، روزہ رکھنے اور ضرورت سے زیادہ ورزش کرتا ہے۔

Advertisement

جسمانی علامات

وزن میں ضرورت سے زیادہ کمی

ظاہری شکل کمزور اور لاغر

بے ہوشی یا چکر آنا

تھکاوٹ

کم بلڈ پریشر

Advertisement

نیند نہ آنا

منہ کا خشک رہنا

جسم کی چربی کا ختم ہوجانا

زرد یا داغ دار جلد

سوچنے میں سست روی ، کمزور فیصلہ اور یادداشت

طرز عمل اور جذباتی علامات

Advertisement

بھوک کی علامات سے انکار

کھانے سے انکار

وزن بڑھنے کا شدید خوف

چڑچڑاپن

سماجی بیزاری

ذہنی دباؤ

Advertisement

علاج

اس عارضے میں جسم اور دماغ دونوں بری طرح متاثر ہوتے ہیں، اس لیے علاج کے لیے ایک ایسی ٹیم درکار ہوتی ہے جس میں ڈاکٹر، ماہر نفسیات اور غذائی ماہرین شامل ہو تاکہ ہر طرح سے علاج کو ممکن بنایا جائے۔ تاہم خاندان کے افراد کی شمولیت اور تعاون  بھی کامیاب علاج میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اینوریکسیا نرووسا کا علاج میں تین مراحل مشتمل ہے۔

پہلا قدم عام صحت مند وزن پر واپس آنا ہے۔

دوسرا قدم غذا کی زائڈ مقدار کا استعمال شروع کرنا۔

تیسرا مرحلہ آپ کی ذہنیت کو تبدیل کرنا ہے کہ آپ کھانے اور اپنے بارے میں کیسے سوچتے ہیں۔

Advertisement

مندرجہ بالا اقدامات کی مزید وضاحت ذیل میں کی جا رہی ہے۔

طبی علاج

اس کے علاج میں سب سے اہم قدم، کسی بھی صحت کے مسائل کو حل کرنا اور اسے مستحکم کرنا ہے۔ اگر کوئی شخص پریشان یا انتہائی غذا کی کمی کا شکار ہے تو اسے اسپتال میں بھی داخل کیا جاسکتا ہے۔

آؤٹ پیشنٹ علاج صرف ایک آپشن ہے، جب فرد کو فوری طبی خطرہ نہ ہو۔

غذائی علاج

غذائیت سے متعلق علاج اس مرض کے علاج کے سلسے کا دوسرا مرحلہ ہے۔ اس میں ایک ماہر غذائیت خدمات حاصل کی جائیں گی، جو فرد کو مناسب غذائیت اور صحت مند کھانے کے بارے میں سکھانے میں مدد کرے گا۔ اس میں کھانے کے منصوبوں کو تیار کرنا اور ان کی پیروی کرنا، عام، صحت مند وزن تک پہنچنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے مدد فراہم کرے گا۔

Advertisement

مشاورت اور تھراپی

اینوریکسیا نرووسا کے علاج کا تیسرا مرحلہ مشاورت ہے۔ یہ طریقہ اس علاج  میں سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ کیونکہ اس کا مقصد ان منفی احساسات اور خیالات کی نشاندہی کرنا ہے جو اس عارضے کو جنم دیتے ہیں۔ اس مشاورت کے نتیجے میں کھانے کے حوالے صحت مند انہ سوچ کو پروان چڑھایا جاتا ہے۔ تاہم ساتھ ہی مریض کے تناؤ، ہیجانی کیفیت اور رشتے کے مسائل سے نبردآزما ہونا بھی سکھانا ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
ہمارے چلنے کے انداز کا نیند سے کیا تعلق ہے؟ جانیے
کن 3 حالات میں دانتوں کو برش نہیں کرنا چاہیے؟
موٹاپے کا شکار افراد کو یہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے!
صرف تین منٹ کی ورزش کرنے کے بےشمار فوائد جانیے!
غصے پر کیسے قابو پایا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر