Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈینگی کے علاج میں پپیتے کے پتوں کا عرق استعمال کرنے والے ہوشیار؛ اہم خبر آگئی

Now Reading:

ڈینگی کے علاج میں پپیتے کے پتوں کا عرق استعمال کرنے والے ہوشیار؛ اہم خبر آگئی

کورونا وباء کے بعد ڈینگی نے اس کی جگہ لے لی ہے اور اس وقت ملک میں لوگوں کی بڑی تعداد ڈینگی کا شکار ہے۔

دوسری جانب لوگوں نے اس بیماری کا ازخود علاج نکالا ہوا ہے کہ اگر آپ مریض کو پپیتے کے پتوں کا عرق پلائیں گے تو وہ ٹھیک ہو جائے گا۔

حال ہی میں سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پپیتے کے پتوں کے رس کا ڈینگی کے علاج میں کوئی کردار نہیں ہے لہٰذا مریض کو پپیتے کے پتوں کا رس دینے سے گریز کریں۔

اس حوالے سے ماہر متعدی امراض ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کا کہنا ہے کہ مریضوں کو پپیتے کے پتوں کا عرق بالکل بھی نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کا مرض کوئی نیا نہیں بلکہ پرانا ہے اور ڈاکٹرز اس کے علاج سے واقف ہیں۔

Advertisement

ماہر اینڈوکرونولوجسٹ ڈاکٹرتسنیم احسن کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں میں پپیتے کے پتوں کے عرق کے استعمال سے پلیٹلیٹس کی تعداد میں اضافہ کسی سائنسی تحقیق سے ثابت نہیں ہوا۔

 ڈینگی کے علاج کیلئے پپیتے کے پتوں کا استعمال کرنے کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ پپیتے کے پتوں کا عرق پینے سے مریض ٹھیک نہیں ہوتا بلکہ مزید بیمار ہو جاتا ہے کیوں ان پتوں سے ڈائریا ہو سکتا ہے جو مریض کیلئے مہلک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر