Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ املوک کے جادوئی فوائد جانتے ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ املوک کے جادوئی فوائد جانتے ہیں؟

املوک جسے جاپانی پھل کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ اپنی مٹھاس اور شہد جیسے ذائقے کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے لیکن آپ اس کے جادوئی فوائد نہیں جانتے ہوں گے۔

  کیلوریز اور منرلز، کیلشیم، فاسفورس اور وٹامن (اے )اور (سی) سے بھرپور یہ پھل اپنے اندر بے شمار جادوئی فوائد سمیٹے بیٹھا ہے۔

اسے جاپانی پھل اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ جاپان میں اگائی جانے والی اس کی ایک قسم ڈیوسپائروس کاکی کی بہت زیادہ مقبولیت ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والا یہ پھل جس کی کاشت ہزاروں سال سے ہورہی ہے اور اب دنیا بھر میں اس کی مختلف اقسام کو اگایا جاتا ہے۔

آنکھوں کے لئے وٹامن سی بہت ضروری ہوتا ہے اس لیے یہ کھانے سے آنکھوں کی بینائی میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ پھل آنکھوں کے مختلف امراض سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ جاپانی پھل میں موجود وٹامن سی کی وافر مقدار قوت مدافعت کو مضبوط بناتی ہے اور اس کی مضبوطی آپ کو مختلف امراض سے لڑنے میں اور جلد صحت یاب ہونے میں مدد دیتی ہے۔

اس پھل میں موجود فائبر اور پانی کی وافر مقدار قبض کے لئے نہایت مفید ہے، ماہرین کے مطابق اسکا روزانہ استعمال قبض اور کینسر کے خطرات کو کم کردیتا ہے جبکہ آنتوں کے زخم، السر اور چھوٹی آنت کے السر میں بھی یہ پھل نہایت مفید ہے، معدے میں تیزابیت اور پیٹ کے مختلف امراض میں دوا کے ساتھ ساتھ اس پھل کا استعمال مرض کو جلد رفع کرتا ہے ۔

جاپانی پھل میں موجود کیلشیم اور فاسفورس ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق روزانہ ورزش کے ساتھ اس پھل کا استعمال کیا جائے تو آسٹیوپوروسس اور ہڈیوں کی دیگر بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
ہمارے چلنے کے انداز کا نیند سے کیا تعلق ہے؟ جانیے
کن 3 حالات میں دانتوں کو برش نہیں کرنا چاہیے؟
موٹاپے کا شکار افراد کو یہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے!
صرف تین منٹ کی ورزش کرنے کے بےشمار فوائد جانیے!
غصے پر کیسے قابو پایا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر