اگر کوئی ایک خوراک ہے جو دنیا بھر کے لوگوں میں مقبول ہے اور ایک مکمل غذا بھی تصور کی جا سکتی ہے تو وہ انڈہ ہے۔
باآسانی دستیاب، پکانے میں نہایت آسان، جیب پر ہلکا اور پروٹین سے بھر پور، مگر کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ انڈے فریج میں رکھنے چاہئیں یا باہر؟
اگر نہیں جانتے تو آئیے ہم آپکو اس سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہیں۔
اگر آپ اپنے لئے انڈے کسی بیکری، دکان، اسٹور مارکیٹ سے خرید کر لائیں ہیں تو انہیں لازماً فریج میں رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ناشتے میں ہاف فرائی انڈے کھانے والے ہوجائیں ہوشیار
اگر انڈے فریج میں موجود ہیں تو پکانے سے اُنہیں چند منٹ قبل نکال کر تو استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اگر زیادہ دیر کے لئے کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ دیا جائے تو اس سے انڈوں کے خراب ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے لہٰذا انہیں فریج میں ہی رہنے دیا جائے اور استعمال سے کچھ وقت قبل فریج سے نکالیں۔
اگر آپ اپنے لئے انڈے کسی پولٹری فارم سے خرید کر لائیں ہیں تو آپ چاہیں تو ایسے انڈوں کو کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ کر استعمال کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈے کی سفیدی سے جلد کی خوبصورتی میں کیسے اضافہ ہوتا ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
