Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپ کی بری عادتیں کس طرح آپ کی صحت کو متاثر کرتی ہیں

Now Reading:

آپ کی بری عادتیں کس طرح آپ کی صحت کو متاثر کرتی ہیں

انسان مجموعہ ہے اچھی اور بری عادتوں کا۔ جب آپ اپنی بری عادتوں کو نظرانداز کر کے انہیں جاری رکھتے ہیں تو ایک وقت ایسا آتا ہے کہ یہ آپ کی صحت متاثر کرنے لگتی ہیں۔ یہاں ایسی چند عادات کا ذکر کیا جارہا ہے جو آپ کی صحت کو متاثر کرتی ہیں۔

انگلیاں چٹخانہ

کچھ لوگ جب فارغ ہوتے ہیں تو انگلیاں چٹخانے لگتے ہیں جبکہ ایسے افراد کی بھی کمی نہیں ہے جو یہ کام عادتاً کرتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا یہ عمل انگلیوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے؟

ایک رپورٹ کے مطابق جب آپ اپنی انگلیوں کو چٹخاتے ہیں تو ایسی صورت میں جوڑوں کی سطح پر بلبلے بنتے ہیں اور جب یہ بلبلے پھٹتے ہیں تو ہمیں چٹخنے کی آواز آتی ہے۔

Advertisement

اگر آپ یہ ہر وقت کرتے ہیں، تو آپ کے ہاتھ میں سوجن ہونے اور وقت کے ساتھ گرفت کمزور ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

ناخن کترنا

یہ عادت آپ کے دانتوں کے ساتھ آپ کے ناخنوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے، جس کے باعث ناخنوں کی ساخت خراب، سوجن اور انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح جب آپ اپنی انگلیوں کو جن پر اکثر جراثیم موجود ہوتے ہیں منہ میں لے جاتے ہیں تو نزلہ زکام اور دیگر بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

اگر یہ آپ تناؤ کی وجہ کرتے ہیں تو آپ ورزش جیسی صحت مند سرگرمی اپنا کر اسے کم کر سکتے ہیں۔

رات دیر تک جاگنا

Advertisement

موبائل کی ایجاد کے بعد دنیا کی بڑی آبادی رات دیر تاک جاگتی رہتی ہے، یہ عمل نہ صرف آپ کے دن کو خراب کرتا ہے بلکہ کئی بیماریاں جیسے  ہائی بلڈ پریشر، امرض قلب، ذیابیطس اور ڈپریشن کا بھی سبب بنتا ہے۔

ساتھ ہی رات دیر تک جاگنے سے وقت کے ساتھ  یاداشت بھی متاثرہونے لگتی ہے جس سے چیزوں کو سیکھنا اور یاد رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ کوشش کریں کہ نیند کا باقاعدہ معمول بنائیں اور اس پر قائم رہیں۔ اور رات میں 7سے 8 گھنٹے کی بھرپور اور گہری نیند لینے کی کوشش کریں۔

تیز آواز میں موسقی سننا

آواز کی پیمائش ڈیسیبلز میں کی جاتی ہے عام گفتگو تقریباً 60 ڈیسیبل میں ہوتی ہے۔ سماعت کو محفوظ رکھنے کے لیے  اپنے ہیڈ فون میں والیوم کو 75 سے کم رکھیں۔ اور ایک وقت میں دو گھنٹے سے زیادہ نہ سنیں۔

Advertisement

اگر آپ کے ارد گرد بہت زیادہ شورہو تو یہ آپ کی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ سماعت سے محروم ہونے کا امکان کو بڑھا دیتا ہے۔  75 سال کی عمر تک بہت سے افراد میں یہ عمل سماعت کے نقصان،  سوچنے کی صلاحیت میں کمی اور یہاں تک کہ دماغی بافتوں کے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

سونے سے قبل موبائل کا استعمال

انٹرنیٹ، فون، کمپیوٹر اور ٹی وی جیسے الیکٹرانک آلات سے خارج ہونے والی ’’نیلی روشنی‘‘ آپ کی نیند کو متاثر کر سکتی ہے۔ کچھ مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ رات کے وقت بہت زیادہ روشنی کا تعلق کینسر (خاص طور پر چھاتی اور پروسٹیٹ)، ذیابیطس، موٹاپا اور دل کی بیماری سے ہوسکتا ہے۔ سونے سے پہلے اپنے آپ کو پرسکون کریں۔ اگر آپ کچھ پڑھنا چاہتے ہیں تو کوئی کتاب پڑھ لیں۔ بہتر نیند کے لیے اپنے بیڈروم میں اندھیرا اورماحول کو پرسکون بنائیں۔

دیر تک بیٹھنا

Advertisement

صحت زندگی ہے، اورصحت کو برقرار رکھنے کے لئے جہاں اچھی غذا ضروری ہے وہی جسمانی سرگرمیاں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

کمپیوٹر اورموبائل کی ایجاد اور دفاتر میں ملازمت پیشہ افراد کی اکثریت اسکرین کے سامنے دن کا طویل حصہ بیٹھ کر گزارتی ہیں یہ عادت ان میں کئی موذی امراض جیسے ذیابیطس، موٹاپا، عارضہ قلب اور ذہنی امراض کا سبب بن رہی ہے۔

دیر تک بیٹھنا  آپ کے میٹابولزم کو سست کر دیتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے اس کا ایک آسان حل ہے یہ ہے کہ دن میں کسی بھی وقت 10 منٹ کی واک ضرور کریں۔

بہت زیادہ کھانا

اگر آپ کا تعلق ایسے افراد سے ہے جو بہت زیادہ کھانا کھانے کے عادی ہیں اور بے وقت کھاتے رہتے ہیں چاہے وہ غذا صحت بخش غذا ہی کیوں نہ ہووزن بڑھانے کا سبب بن سکتی ہے جوامراض قلب، ذیابیطس، اور ہائی بلڈ پریشر کا باعث بن سکتی ہے، اور یہ بعض قسم کے کینسر کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے۔ کھانے سے پہلے غذا کا سائز چیک کریں اور ٹی وی کے سامنے بیٹھ کھانے سے گریز کریں تاکہ آپ کو بخوبی معلوم ہو کہ آپ کتنا کھا رہے ہیں۔

Advertisement

بہت زیادہ عجلت میں کھانا

کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ بہت زیادہ تیزی کھاتے ہیں اس وجہ سے انہیں احساس ہی نہیں ہوتا کہ انہوں نے کتنا کھانا کھا لیا ہے۔ سست روی سے کھانا کھانے سے آپ کم کھائیں گے اوراس طرح وزن بڑھنے سے بچیں رہے گے جو کئی امراض کی بنیادی وجہ ہے۔

فلوسنگ نہ کرنا

دانتوں کو برش کرنا ہی کافی نہیں ہے بلکہ ان کی بہتر صفائی کے لیے فلوسنگ کی عادت کو اپنائیں۔ کیونکہ اس طرح دانتوں کے درمیاں غذائی اجزاء رہ سکتے ہیں اس طرح مختلف بیکٹریا مسوڑھوں کی بیماری کا باعث بھی بن سکتے ہیں یہ ایک سنگین حالت ہے جس کا تعلق صحت کے دیگر مسائل جیسے فالج، دل کی بیماری اور ذیابیطس سے ہے۔

Advertisement

جنک فوڈ کھانا

سافٹ ڈرنکس ، کینڈی اور پیسٹری میں بہت زیادہ کیلوریز اور بہت کم غذائیت ہوتی ہے، اوران میں موجود شوگربہت تیزی سے خون میں شامل ہوکرکئی امراض جیسے موٹاپا، ذیابیطس اور دل کی بیماری کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔

 فائبرسے بھرپورغذائیں اورہر طرح کا اناج، پھل اور سبزیاں دیر سے ہضم ہوتی ہیں اس طرح آپ کو جلدی بھوک نہیں لگتی اور ساتھ ہی بہترین توانائی ملتی ہے۔

طویل وقت تک اکیلے رہنا

Advertisement

بہت زیادہ وقت تک اکیلے رہنا آپ کو کئی امراض جیسے ہائی بلڈ پریشر، ڈپریشن، دماغی مسائل (جیسے الزائمر)، اور سوزش ہونے کے امکان کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔ اگر آپ اکیلے ہیں یا تنہائی محسوس کرتے ہیں تو کسی سماجی کلب میں شامل ہوجائیں، خاندان یا دوستوں کے ساتھ دوبارہ رابطہ کریں یا کچھ نیا سیکھیں جس میں دوسرے لوگ شامل ہوں یا کسی کھیل کا حصہ بنیں جیسے۔

سگریٹ پینا

یہ بری عادت آپ کے جسم کے تقریباً ہر عضو کو متاثر کرتی ہے۔ یہ دل کی بیماری، کینسر، ذیابیطس، فالج، برونکائٹس اور دیگر صحت کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ آپ میں تپ دق، آنکھوں کے مسائل ور مدافعتی امراض کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے۔ اور اگر آپ سگریٹ نوشی کرنے والے شخص کے ارد گرد بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں، تو یہ آپ کو بھی اتنا ہی متاثر کرتا ہے۔

سگریٹ نوشی چھوڑنے کے بارے میں اپنے معاکج سے رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
موزے پہننے کی عادت آپ کو کن امراض سے بچا سکتی ہے
وزن کم کرنے کے لئے ادویات کا استعمال صحت کیلئے فائدہ مند یا نقصان دہ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر