Advertisement
Advertisement
Advertisement

انجیر کے جادوئی فوائد جن سے ہر کوئی واقف نہیں

Now Reading:

انجیر کے جادوئی فوائد جن سے ہر کوئی واقف نہیں

خشک میوہ جات میں انجیر سب سے اہم میوہ تصور کی جاتی ہے یہ اپنے اندر حیرت انگیز خواص رکھتی ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ شہتوت کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔

انجیر پوٹاشیئم اور کیلشیئم کے حصول کا مؤثر ذریعہ ہے یہ دونوں اہم معدنیات مل کر ہڈیوں کی کثافت کو بہتر بناتی ہے اس طرح انسان اوسٹیوپروسس سے بچا رہتا ہے۔

انجیر کاانوکھا، میٹھا ذائقہ اور یہ کھانے میں نرم ہوتی ہے، یہ قدرے خوردنی بیجوں سے بھرے ہوتی ہے۔ تازہ انجیرجلد خراب ہوجاتی ہے اس لیے انہیں محفوظ رکھنے کے لیے خشک کیا جاتا ہے۔ اس طرح سے ایک میٹھا اور غذائیت سے بھرپور خشک میوہ سامنے آتا ہے جس سے سارا سال لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔

انجیر ایک سدا بہار پھل ہے جس کے فائدے بھی لاتعداد ہیں۔ اس مختصر خبر میں جانئے کہ انجیر کس طرح ایک سپرفوڈ ہے۔

قبض دور کرنے کی بہترین قدرتی دوا

Advertisement

انجیر قبض کشا میوہ ہے جس کی افادیت تاریخی لحاظ سے ثابت ہوچکی ہے۔ رات کو انجیر کے دو دانے پانی میں بھگودیں اور صبح نہار منہ چباکرکھالیں۔ چند روز میں ہی قبض دور ہوجائے گا۔

جوڑوں اور ہڈیوں کے درد کو دور کرے

انجیر جوڑوں اور ہڈیوں کے درد دورکرنے کا بہترین علاج ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ دو دانے انجییر زیتون کے تیل میں رات بھر بھگو کر رکھیں اور صبح نہار منہ خوب چباکر کھالیں۔ چند ہی روز میں پٹھوں کا کھنچاؤ، ہڈیوں کا درد، اینٹھن اور جوڑوں کا درد واضح طور پر کم ہوجائے گا۔

 بلڈ پریشر کے خاتمے کا بہترین نسخہ

انجیر کے استعمال سے بلڈ پریشر معمول پر رہتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انجیر پوٹاشیئم سے مالامال ہوتی ہے۔ پوٹاشیئم دورانِ خون کو باقاعدہ رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔

ماہرین انجیر کو بھگوکر کھانے کا مشورہ اس لیے دیتے ہیں کہ عموماً خشک انجیر ملتی ہے جس میں سے 80 فیصد پانی ختم ہوچکا ہوتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ انجیر کو پانی میں بھگوکر استعمال کیا جائے۔

Advertisement

انجیر اور آنتوں کی صفائی

انجیر آنتوں کی صفائی میں بہترین کردار ادا کرتی ہے۔ یہ ڈی ٹاکسفکیشن کا عمل تیز کرتی ہے اور یوں پورے نظامِ ہاضمہ کو طاقتور بناتی ہے۔

انجیر دل کے لیے مفید

انجیرکا باقاعدہ استعمال دل کو مضبوط اور توانا رکھتا ہے۔ اس میں موجود کئی طرح کے اجزا دل کو تندرست رکھتے ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر