Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ جانتے ہیں کہ املوک کو جاپانی پھل کیوں کہا جاتا ہے؟

Now Reading:

کیا آپ جانتے ہیں کہ املوک کو جاپانی پھل کیوں کہا جاتا ہے؟

یہ موسم سرما کا پھل ہے آج کل اس پھل کا موسم ہے لہذا سال کے آخری مہینوں میں کافی زیادہ نظر آتا ہے۔

نارنجی یا ٹماٹر جیسا یہ پھل اپنی سرخ رنگ، مٹھاس اور شہد جیسے ذائقے کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔ یہ پھل دیکھنے میں بہت خوشنما اور شکل ٹماٹر سے ملتی جلتی ہے۔ لیکن ٹماٹر رنگت میں سرخ اور املوک نارنگی ہوتا ہے۔

اس کا کھانا مشکل لیکن کھانے میں یہ انتہائی مزیدار ہوتا ہے۔ اس کا گودا نہایت نرم ہوتا ہے۔

زیادہ تر افراد اسے جاپانی پھل یا جاپانی ٹماٹر بھی کہتے ہیں اردو اور پشتو میں اسے املوک کہتے ہیں۔

اس کا تعلق اینجیوسپرمس کی فیمیلی Ebenaceae سے ہے۔ بوٹانیکل نام Diospyros kaki ہے۔ اس genius میں بہت سے اسپائسس اور بھی ہیں لیکن Diospyros kaki سب سے زیادہ کاشت کی جانے والی نسل ہے۔

Advertisement

آخر اسے جاپانی پھل کیوں کہا جاتا ہے؟

اس کی کاشت سب سے پہلے چین میں کی گئی اس کے بعد اسے جاپان میں کاشت کیا جانے لگا۔ یہ پھل پاکستان میں جاپان سے درآمد کیا گیا ہے اسی لئے اس  کو زیادہ تر لوگ جاپانی پھل کہتے ہیں۔

پاکستانی آب و ہوا کے لئے یہ پھل موافق ہے اسی لئے اس کی کاشت دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے۔ کشمیر اور سوات کے علاقے اس کے کاشت کے لئے بہت عام ہیں۔

کچا املوک کیوں منہ میں کھنسیلا پن پیدا کرتا ہے؟

املوک کا پھل باٹونیکلی بیری ہے، کچے املوک میں polyphenolic گروپ کا ایک کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جسے ٹاننس کہتے ہیں یہ کمپاؤنڈ پروٹین، کچھ دیگر آرگینک مرکبات، امائنو ایکسڈز اورالکالوئڈز کو باندھتا ہے اور اس کو تیز کرتا ہے۔ اس میں بہت سے Hydroxyls اور Carboxyl گروپس بھی ہوتے ہیں۔

ٹینن (Tannin) کی اصطلاح لاطینی زبان کی Tanner سے اور Tannim سے ماخوذ ہے جو بلوط کی چھال کی چمڑے میں چھپے ہوئے ٹیننگ میں بلوط اور دیگر چھال کا استعمال ہے۔

Advertisement

یہ مرکبات پودوں کو شکار سے تحفظ میں کردار ادا کرتے ہیں (کیڑے مار دوا کے طور پر کام کرتے ہیں) اور پودوں کی نشوونما کو منظم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

ٹیننز سے حاصل ہونے والی تیزابیت کچے پھل، سرخ شراب یا چائے کے استعمال کے بعد منہ میں خشک اور پھیپھڑوں کے احساس کا باعث بنتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کچے املوک کھانے کے بعد زبان کی ویسی حالت ہو جاتی ہے جیسے ایلفی لگنے سے ہاتھ کی حالت ہوجاتی ہے۔

اس میں ایک قسم، دل کے شکل والے املوک Hachiya persimmons کہلاتے ہیں۔ اس میں Tannins بہت ذیادہ مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ اس وجہ سے جب یہ پکے نہ ہو تو بہت کھنسیلی اور منہ میں جیسے ایلفی چپکتی لیتی ہیں۔

ان میں ایک قسم، ٹماٹر کے شکل کا ہوتاہے جسے Fuyu persimmons کہتے۔ یہ کچے حالت میں کھائے جاسکتے ہیں کیونکہ ان میں Tannins کی مقدار کم ہوتی ہے۔

املوک کو سوکھا کر ڈرائی فروٹ کے طور پر کھایا جاتا ہے، خشک کرنے کے لیے بعض علاقوں میں خصوصی یونٹ قائم ہیں جہاں بہترین انداز میں اس پھل کو خشک کرکے باہر کے ممالک میں ایکسپورٹ کیا جاتا ہے۔

Advertisement

اس پھل میں شوگر کنٹرول کرنے، وزن میں کمی لانے اور قبض کو دور کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس کے علاوہ کمر درد ، گلے کی سوزش، خراش، سخت جسمانی مشقت سے پٹھوں کی اکڑن اور درد کی صورت میں املوک کا استعمال بہت مفید ہے۔

املوک بڑی آنت کی خرابیوں کو دور کرنے اور نظام انہضام درست کرتاہے، دل کی بیماریوں، اپینڈکس کے درد اور معدے کی خرابیوں کو بھی دور کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر