Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزن کم کرنے کےلیے سائنس سے تصدیق شدہ ان 7 عجیب طریقوں کو آزمائیں

Now Reading:

وزن کم کرنے کےلیے سائنس سے تصدیق شدہ ان 7 عجیب طریقوں کو آزمائیں

دنیا کی ایک بڑی آبادی موٹاپے کا شکار ہے اور وہ اس سے نجات کے لیے مختلف جتن بھی کرتی نظر آتی ہے تاہم کبھی کبھار وزن کم کرنے کے لیے ایسے انوکھے طریقے بھی سامنے آتے ہیں جنہیں جان کر آپ حیرت میں پڑ جاتے ہیں۔

یہاں وزن کم کرنے کے 7 ایسے طریقے بیان کئے جارہے  ہیں جن کی تصدیق سائنس سے جا چکی ہے اور جن کے بارے میں آپ نے پہلے کبھی نہیں  سنا ہوگا۔

 سائنس کی حمایت یافتہ غذا کے عجیب و غریب اصول:

غذا کو زیادہ چبا کر کھائیں

یہ بات سننے میں عجیب سی لگتی ہے تاہم حقیقت یہی ہے۔ اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس کے جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق غذا کو چبا کر کھانا وزن کم کرنے میں معان ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement

محققین نے پایا کہ اس تحقیق میں شامل شرکاء نے غذا کو زیادہ چباکر کھانے میں جتنا وقت صرف کیا اس طرح ان کے کھانے کی مقدار میں واضح کمی دیکھی گئی۔

اگرچہ محققین کو ان دونوں کے درمیان باہمی تعلق کیا بارے میں آگاہی نہیں ہے کہ اصل میں ایسا کیوں ہوتا ہے، تاہم یہ ایک نظریہ ضرور ہے کہ زیادہ چبانے سے لوگ بہت زیادہ آہستہ کھاتے ہیں اس طرح وہ کم غذا لیتے ہیں۔

وزن میں کمی کے لیے کاربوہائیڈریٹ کا زائد استعمال

ایک مفروضہ ہے کہ زیادہ کاربوہائیڈریٹ جسم کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے تاہم ایسا نہیں ہے۔ آپ کے جسم کو کاربوہائیڈریٹ کی مناسب مقدار کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر اس سے صرف نظر کی جائے تو وزن میں کمی جیسا ہدف حاصل کرنا ممکن نہیں ہوسکتا۔

کوشش کریں کہ ان دنوں میں جب آپ زیادہ متحرک ہوں تو کاربوہائیڈریٹ کی زائد مقدارکا استعمال کریں بہ نسبت ان دنوں کے جب آپ بیٹھے رہیں جیسے دفتری اوقات میں۔ اس کے علاوہ، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے کاربوہائیڈریٹس کا زیادہ تر حصہ سبزیوں اور پھلوں پر مشتمل ہونا چاہئے۔

تھوڑی سی چاکلیٹ کھائیں

Advertisement

یہ  بات درست ہے کہ چاکلیٹ کے شوقین افراد اتنی آسانی سے وزن کم نہیں کر سکتے کیونکہ چاکلیٹ میں موجود کیلوریز اور مٹھاس آپ کا وزن بڑھاتی ہے۔ تاہم ایک تحقیق کے مطابق چاکلیٹ  کی قلیل مقدار بھوک کو کم کر سکتی ہے اس طرح آپ کھانا کم مقدار میں کھائیں گے۔

کھانے کے بغیر ورزش کریں

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا ورک آؤٹ طویل وقت اور زیادہ مشقت طلب ہے تواس سے پہلے پروٹین سے بھرپور غذا لینا ضروری ہے۔ لیکن ورزش سے کتنا پہلے اور کتنی مقدار میں غذا لی جائے یا زیادہ توجہ دینے والی والی بات ہے۔

انٹرنیشنل جرنل آف اسپورٹ نیوٹریشن اینڈ ایکسرسائز میٹابولزم میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق  آپ جو پروٹین کھاتے ہیں وہ 1 گرام فی گھنٹہ سے 10 گرام فی گھنٹہ کے درمیانی وقت میں کبھی بھی ہضم ہوتی ہے۔ لہذا، اگر آپ کا کھانا 25 گرام پروٹین پر مشتمل ہے، تو وہ کھانا آپ کے سسٹم میں کم از کم 25 گھنٹے تک رہ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، نیند کے پیٹرن اور ہائیڈریشن کی سطح بھی وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، لہذا، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اچھی طرح سے آرام کر رہے ہیں اور کافی مقدار میں پانی پی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کھانا اس وقت کھائیں جب بھوک محسوس ہو۔

روزہ تیزی سے وزن کم کرنے میں مفید

Advertisement

روزہ رکھنا یعنی ایک خاص وقت تک غذا سے دور رہنا نہ صرف وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے بلکہ آپ کی مجموعی صحت کو بھی بہتر بنانے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔ درحقیقت آپ ہر رات کو روزہ رکھتے ہیں جب آپ نیند میں ہوتے ہیں۔

جب آپ رات کو روزہ رکھتے ہیں یعنی ہر طرح کے کھانے سے دور رہتے ہیں تو درحقیقت جسم اس چربی کو بطور ایندھن استعمال کرنے کے ساتھ اسے ری چارج کرتی ہے۔ ساتھ ہی روزہ  آپ کے جسم کو زہریلے مادوں سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے۔

یوٹاہ یونیورسٹی کے محققین کے مطابق جن شرکاء نے ماہانہ صرف ایک دن روزہ رکھا ان کی شریانیں بند ہونے کا امکان بہ نسبت ان لوگوں کے جنہوں نے روزہ نہیں رکھا تھا 40 فیصد کم تھا۔ اگرچہ روزہ رکھنے کے مختلف طریقے ہیں، لیکن اہم بات یہ ہے کہ اگر آپ کو بھوک محسوس نہیں ہورہی تو کھانے سے گریز کریں۔

رات کو زیادہ غذا لینا بہتر ہے

لوگوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ رات کا کھانا  سیر ہوکر کھانا وزن میں کمی میں سب سے بڑی رکاوٹ بنتا ہے ایسا نہیں ہے۔

اطالوی محققین نے دن کے اغاز میں یا صبح 10 بجے کے قریب کھانے کا موازنہ شام 6 بجے کے قریب کھانے سے کیا۔ تو نتائج کے مطابق دونوں کھانوں میں وزن  میں کمی میں کوئی فرق نہیں تھا، تاہم دیر سے کھانے والوں نے زیادہ چربی کو استعمال کیا۔

Advertisement

بہت سے فالو اپ تحقیق نے ایک ہی بات کا نتیجہ اخذ کیا کہ غذا کھانے میں وقت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یونیورسٹی آف اوریگون کے محققین کے بیان نے اس کا خلاصہ اس طرح پیش کیا “بہت زیادہ کیلوریز کھانے سے وزن بڑھتا ہے، اس سے قطع نظر کہ آپ انہیں کب کھاتے ہیں۔” اس لیے یاد رکھیں رات کا کھانا آپ کو موٹا نہیں کرے گا۔

پھلوں کو سونگھیں

مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ تازہ کیلے، سبز سیب اور ناشپاتی کو سونگھنا بھوک اور میٹھے کی طلب کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ پھلوں کی خوشبو ہو سکتی ہے، جو آپ کو لاشعوری طور پر صحت مند اور بہتر انتخاب کرنے کے بارے میں سوچنے پر مجبور کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سگریٹ نوشی چھوڑنا اتنا مشکل کیوں ہے؟ ماہرین نے بتادیا
ڈپریشن کے علاج میں روشنی ادویات سے مفید ثابت
نکھری رنگت میں مدد گار چند قدرتی و جدید طریقے
بہتر صحت کے لیے جلدی سونے کے ان فوائد کو بھی جان لیں
موسمی بیماریوں کا پھیلاؤ، احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیوں ضروری ہے؟
بہتر صحت کے لیے رات کے کھانے کا درست وقت بھی جان لیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر