پنجیری کھانے کے حیران کن فوائد؛ جانیے
پنجیری ذائقے میں لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کے لئے بھی بہترین ہے کیونکہ اس میں مختلف طرح کے میوہ جات کو شامل کیا جاتا ہے۔
عرف عام میں پنجیری کو لوگ دکان سے خرید کر کھاتے ہیں یا پھر گھر میں تازہ اور خالص بنا کر کھانا پسند کرتے ہیں۔
نظر کی کمزوری میں مفید:
پنجیری میں چار مغز، سفید تل، بادام پستہ اور اخروٹ جیسے بہترین لوازمات شامل ہوتے ہیں جو کہ آنکھوں کی روشنی کے لئے بےحد مفید ہیں اس لئے پنجیری کے استعمال سے نظر تیز ہوتی ہے۔
دماغی و جسمانی صحت:
پنجیری میں بھرپور غذائی اجزاء کی موجودگی اسے دماغی و جسمانی صحت کے لئے بہترین بناتے ہیں، اس میں تمام خشک میوہ جات اور صحت مند غذائی اجزاء سے بھرپور تمام چیزیں شامل ہوتی ہے جس سے نہ صرف جسم میں طاقت آتی ہے بلکہ دماغی صحت بھی اچھی ہو جاتی ہے۔
ہڈیوں کے درد میں مفید:
ہڈیاں کیلشیم، وٹامنز اور منرلز کی کمی کی وجہ سے کمزور ہو جاتی ہیں اور ان میں درد ہوتا ہے البتہ سردی کے موسم میں ہڈیوں کے درد میں اضافہ ہو جاتا ہے ایسے میں پنجیری کا استعمال بےحد مفید ہے کیونکہ یہ تمام ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے اگر اسے غذائیت کا خزانہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔
حاملہ عورت کے لئے مفید:
سردی ہو یا گرمی پنجیری زچہ عورت کو ضرور کھلائی جاتی ہے کیونکہ یہ بچے کی پیدائش سے قبل اور بعد کی ہر طرح کی کمزوری کو دور کرنے کے لئے بہترین غذا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
