آج ہم آپکو بچوں کو نظر کی کمزوری سے بچانے کا نہایت ہی آسان طریقہ بتائیں گے۔
قریب کی نظر کی کمزوری کا مسئلہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہوتا ہے، خاص طور پر موجودہ عہد میں اسمارٹ فونز اور دیگر ڈیوائسز کے استعمال سے بچوں میں یہ مسئلہ عام ہوتا جا رہا ہے۔
ایک حالیہ طبی تحقیق کے مطابق “آئی ڈراپس” کے استعمال سے بچوں کو بینائی کے اس مسئلے سے بچانا ممکن ہے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ آئی ڈراپس سے آنکھوں کے پٹھوں کو سکون پہنچتا ہے جبکہ پتلیاں پھیل جاتی ہیں۔
تحقیق کے مطابق کم مقدار میں آئی ڈراپس کے استعمال سے بچوں میں قریب کی نظر کی کمزوری کی روک تھام ممکن ہے۔
ماہرین نے اس تحقیق میں 4 سے 9 سال کی عمر کے 353 بچوں کو شامل کر کے انہیں 3 گروپس میں تقسیم کیا، ایک گروپ کو ہر رات placebo کا استعمال کرایا گیا جبکہ دوسرے گروپ میں شامل بچوں کو کم مقدار میں آئی ڈراپس استعمال کرائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امتحان کا تناؤ کم کرنے کے لیے ماہرین کے ان غذائی مشوروں پر عمل کریں
تیسرے گروپ کو آئی ڈراپس کی زیادہ مقدار استعمال کرائی گئی۔
تینوں گروپس پر یہ تحقیق 2 سال تک جاری رہی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جن گروپس کو آئی ڈراپس کا استعمال کرایا گیا ان میں قریب کی نظر کی کمزوری کے کیسز کی شرح کم رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News