اس سبزی کو کچا کھائیں، صحت کے کئی مسائل سے نجات پائیں
پیازایک نہایت ہی صحت بخش سبزی ہے اس میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتربنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پیاز ایک ایسی سبزی ہے جس کے بغیر شاید ہی پکوان تیار کیا جاتا ہو، یہ کھانوں کا ذائقہ ہی نہیں بڑھاتی ہے بلکہ کئی پکوان اسی کی وجہ سے تیار کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیازکے ایسے فائدے جنہیں آپ کے لئے جاننا ضروری ہے
دنیا بھرمیں پیاز کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں تاہم تمام ہی پیاز صحت بخش اجزاء سے بھرپور ہوتی ہیں۔ کم کیلوریز لئے اس حیرت انگیز سبزی میں پوٹاشیم، وٹامن بی چھ اور سی کی کثیر مقدار کے ساتھ دیگر وٹامنز اور منرلز وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں پیاز میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کو روکنے والی خصوصیات اسے دل کی صحت کے لیے بہترین بناتی ہیں۔
یہاں پر اس ورسٹائل سبزی کے حیرت انگیز فائدے بیان کیے جارہے ہیں جنہیں آپ کے لئے جاننا نہایت ضروری ہے۔
اینٹی آکسیڈینٹس
پیازمیں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خلیات کو فری ریڈیکل مالیکیولزسے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ یہ فری ریڈیکلز جسم میں تابکاری یا تمباکو کے دھوئیں کا سامنا کرنے سے جنم لینے لیتے ہیں۔
یہ مالیکیول ذیابیطس، امراض قلب اور کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔ پیاز کھانے سے جسم کو آزاد ریڈیکلز سے لڑنے اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
بلڈ شوگر لیول
اگرآپ کو ذیابیطس ہے تو پیاز آپ کے خون میں شکر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ پیاز میں موجود فلیوونائڈز خون میں گلوکوز کی سطح کو مستحکم رکھتے ہیں۔ جبکہ یہ سطح اگر توازن میں نہ رہے تو تھکاوٹ، بے چینی، سر درد، اور بہت سی دوسری علامات ظاہر ہوسکتی ہیں۔
بہتر ہاضمہ
پیاز میں پری بائیوٹکس اور فائبر کی بڑی مقدار ہوتی ہے۔ یہ ہاضمہ میں مدد، مدافعتی نظام کو مضبوط ، اور سوزش کو کم کرکے آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔
غذائیت سے بھرپور
پیاز کو غذائیت سے بھرپورغذا سمجھا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ان میں کیلوریزکم اور غذائی اجزاء کی ایک بڑی مقدار ہوتی ہے۔ اس میں پوٹاشیم اور مینگنیز کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔ پوٹاشیم توانائی اور آپ کے میٹابولزم کو بڑھانے جبکہ مینگنیز جسم کو کنیکٹیو ٹشو کو بنانے اور ہڈیوں کی صحت میں مدد دیتا ہے۔
سوزش کی خصوصیات
پیاز میں کورسیٹائن نامی اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے۔ جو کہ ایک اینٹی سوزش خصوصیات رکھتا ہے جو جسم کے اندر سوزش سے لڑنے میں مددکرتا ہے۔ یہ سوجن کو کم کرنے، گٹھیا کے مرض کو دور اور مثانے کے انفیکشن کے علاج میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔
وٹامن سی کا مؤثر ذریعہ
پیاز میں وٹامن سی کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے، وٹامن سی جسم کے افعال کی بہتر انجام دہی میں اہم کردارادا کرتا ہے۔ یہ خون کی نالیوں کی تشکیل اور مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلفر سے بھرے پیاز کے رس سے حسن کو مزید بڑھائیں
مضبوط ہڈیاں
مطالعات سے ثابت ہوا ہے کہ پیاز کچھ لوگوں میں ہڈیوں کی کثافت کو بہتر بناتی ہے۔ نتیجے کے طور پر، پیاز کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور 50 برس سے زیادہ عمر کے افراد میں فریکچر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
اینٹی بیکٹیریل
پیاز میں موجود ایلیسن کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بڑی آنت کو نقصان دہ بیکٹیریا سے لڑنے میں مدد کرتی ہیں۔ ایلیسن وہ مرکب ہے جو پیاز کو انوکھی تیز بو دیتا ہے۔ ایلیسن زہریلے مادوں اور بیماریوں کے خلاف لڑنے والے خصوصیت کے طور پرجانا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
