Advertisement
Advertisement
Advertisement

گردوں کے تکلیف دہ امراض سے بچنا بہت آسان

Now Reading:

گردوں کے تکلیف دہ امراض سے بچنا بہت آسان
گردوں کے امراض

گردوں کے تکلیف دہ امراض سے بچنا بہت آسان

گردوں کے مریضوں کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ گردوں کے امراض سے بچنے کے حیرت انگیز اور آسان طریقے سامنے آگئے ہیں۔

گردے جسم کے اندر کچرے، اضافی پانی اور خون میں موجود دیگر مواد کو فلٹر کرتے ہیں جو پیشاب کے راستے جسم سے خارج ہوتا ہے۔

گردے جسم کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی صحت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

آج ہم آپ کو ایسی چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جن سے آپ گردوں کو آسانی سے صحت مند رکھ سکتے ہیں۔

پانی پینا مت بھولیں

Advertisement

یہ وہ عام ترین غلطی ہے جو گردوں کے امراض کا باعث بنتی ہے یعنی پانی کم پینا، مناسب مقدار میں پانی پینے سے گردوں کو صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

جسمانی سرگرمیاں

ورزش کرنے یا جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے سے صرف جسمانی وزن میں ہی کمی نہیں آتی بلکہ گردوں کے دائمی امراض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر پر نظر رکھیں

یہ بھی پڑھیں: گردے میں پتھری کی صورت میں کون سی علامات سامنے آتی ہیں؟

بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر دونوں کی سطح بڑھنے سے گردوں کو نقصان پہنچتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کو کنٹرول میں رکھنے سے گردوں کے امراض کا خطرہ کم کرنا ممکن ہے۔

Advertisement

جسمانی وزن کو کنٹرول کریں

زیادہ جسمانی وزن یا موٹاپے سے متعدد ایسے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے جو گردوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، ان امراض میں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب قابل ذکر ہیں۔

تو اگر آپ ان تمام بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے جسمانی وزن پر کنٹرول کریں۔

اچھی غذا کا استعمال عادت بنائیں

زیادہ نمک، پراسیس گوشت اور بہت زیادہ چینی کا استعمال گردوں کو نقصان پہنچاتا ہے تو ان کا استعمال کم کرکے جبکہ پھلوں، سبزیوں، دالوں، مچھلی، اناج اور گریوں پر مشتمل غذا کو ترجیح دیں۔

تمباکو نوشی سے گریز

Advertisement

تمباکو نوشی سے خون کی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے جس کے باعث جسم اور گردوں کے لیے خون کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے، تمباکو نوشی سے گردوں کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

عام درد کش ادویات کا زیادہ استعمال نہ کریں

اگر آپ اکثر عام درد کش ادویات کا استعمال کرتے ہیں تو اس عادت سے بھی گردوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، ایسی ادویات کو روزانہ کی بنیاد پر لینے سے گریز کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر