آج ہم آپکو توند کی چربی سے نجات اور ذیابیطس سے بچنے کا نہایت ہی آسان طریقہ بتائیں گے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق توند کی چربی سے نجات اور ذیابیطس جیسی بیماری سے بچنے کے لئے چائے اور کافی کا استعمال مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ خون میں کیفین کی زیادہ مقدار سے ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ لوگوں کو جسمانی وزن کم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
محققین نے کہا کہ کم کیلوریز پر مشتمل (بغیر چینی اور دودھ کے مشروبات) کیفین والے مشروبات کو موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ذیابیطس میں کیلا کھانا صحت کے لیے مفید ہے یا مضر، ماہرین کیا کہتے ہیں؟
ان کا کہنا ہے کہ اگر کیفین والے مشروبات میں چینی اور چکنائی کی مقدار زیادہ ہو تو صحت پر مثبت اثرات مرتب نہیں ہوتے۔
روزانہ 3 سے 5 کپ کافی پینے سے ذیابیطس ٹائپ 2 اور دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
محققین کے مطابق اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ زیادہ مقدار میں کافی پینے سے لوگوں کو جسمانی وزن کم رکھنے میں مدد ملتی ہے یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہم لوگوں کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے زیادہ مقدار میں کافی یا چائے پینا شروع کر دیں کیونکہ ان دونوں مشروبات کے زیادہ استعمال سے منفی اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ذیابیطس میں میٹھے کی طلب میں ان غذاؤں کا استعمال کریں
انہوں نے مزید کہا کہ ان مشروبات کے زیادہ استعمال سے کچھ افراد کی نیند متاثر ہوسکتی ہے، کچھ کو دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھنے کے مسئلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News