مچھروں کو خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان طریقے آزمائیں

آج ہم آپکو مچھروں کو خود سے دور رکھنے کے آسان طریقے بتائیں گے۔
پودینے سے مدد لیں
ایک اسپرے بوتل میں ایک کپ پانی ڈال کر پودینے کے تیل کے چند قطرے شامل کر کے اچھی طرح ہلائیں۔
اس کے بعد وہ سیال اپنی جِلد پر اسپرے کریں، پودینے میں موجود کیمیائی مرکبات مچھروں کو آپ سے دور رکھیں گے۔
انڈے کے کارٹن
اگر مچھر بھگانے والے کوائل نہیں تو کارڈ بورڈ سے بنے انڈے کے کارٹن مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
اس طرح کے کارٹن کو آگ لگائیں اور باہر کسی ایسی محفوظ جگہ پر رکھیں جہاں آگ پھیلنے کا خطرہ نہ ہو۔
اس کارٹن کی بو مچھروں کو گھر سے دور رکھے گی۔
لہسن کا پانی
لہسن کو پانی میں ملا کر اس کو باہر کے بلب کے قریب اسپرے کریں۔
جب وہ بلب گرم ہوں گے تو لہسن کی ایک مدھم بو احاطے میں پھیل جائے گی جو مچھروں کے ساتھ ساتھ دیگر کیڑوں کو بھی گھر سے دور رکھے گی۔
چند پودے بھی مدد فراہم کرتے ہیں
تلسی، لیونڈر، گیندے اور لہسن کے پودے مچھروں کو گھر سے دور رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
نیم کا تیل
نیم کا تیل مچھروں سے بچانے کا آسان ترین ذریعہ ہے، اس تیل کو لباس سے باہر موجود جسمانی حصوں پر لگالیں مچھر آپ سے دور رہیں گے۔
دارچینی
دارچینی کا تیل مچھروں کو مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چوتھائی چائے کے چمچ دارچینی کے تیل کو 4 اونس پانی میں ملائیں اور اپنے گھر کے ارگرد اسپرے کردیں۔
گھریلو اسپرے بنائیں
ایک چھوٹے پیاز اور لہسن کے اوپری حصے کو پیس لیں اور پھر ان دونوں کو اکٹھے 4 کپ پانی میں ملائیں۔
اس کے بعد 4 چائے کے چمچ سرخ مرچیں اور ایک کھانا کا چمچ لیکوئیڈ ڈش سوپ مکس کردیں۔
اس سیال کو گھر کے اندر اور باہر اسپرے کرنے سے مچھروں کو گھر سے دور رکھنا آسان ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

