Advertisement

کیا آپ انگور کھانے کے اِن فوائد سے واقف ہیں؟

کیا آپ انگور کھانے کے اِن فوائد سے واقف ہیں؟

کیا آپ انگور کھانے کے اِن فوائد سے واقف ہیں؟

ویسے تو کون ہے جسے انگور کھانا پسند نہیں ہوگا؟ مگر یہ پھل صرف لذیذ ہی نہیں بلکہ صحت کے لیے انتہائی مفید بھی ہے۔

تو آئیے آپکو انگور کھانے سے جسم کو ہونے والے کچھ فوائد بتاتے ہیں۔

انگور کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سُرخ انگور، کالا انگور، پیلا، گلابی اور سبز انگور وغیرہ شامل ہیں۔

جوڑوں کے لیے بہترین

انگور کو کھانے کی عادت گھٹنوں کے جوڑ کی تکلیف سے ریلیف میں مدد دیتا ہے۔

Advertisement

اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جوڑوں کی لچک اور حرکت کو بہتر کرتے ہیں۔

دماغی صحت بہتر کرے

انگور کھانے کی عادت دماغی تنزلی کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، انگور کھانے سے ان اثرات سے تحفظ میں مدد ملتی ہے جو کہ الزائمر امراض سے جڑے ہوتے ہیں۔

ذیابطیس کو فائدہ دیتا ہے

انگور اگرچہ بہت زیادہ میٹھا ہوتا ہے لیکن اس کا گلیسمیک انڈیکس 53 ہے یعنی یہ کم گلیسمیک انڈیکس والے ایسے کھانوں میں شامل ہے جن میں موجود میٹھا اور کاربس خون میں شوگر لیول کو چینی کی طرح تیزی سے ہائی نہیں کرتے۔

انگور میں ایسے کمپاونڈ شامل ہیں جو بلڈ شوگر کو نارمل رکھنے میں مدد دیتے ہیں اور یہ جسم میں انسولین کی حساسیت میں اضافہ کرتا ہے۔

Advertisement

آنکھوں کے لیے مفید

انگور کھانے کی عادت آنکھوں کی صحت کو بہتر کرتی ہے، انگور کھانے سے آنکھوں کے قرینے میں نقصان دہ مالیکیولز کے اخراج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

یہ پھل ڈی این اے کو نقصان سے بچا کر صحت مند خلیات کو تحفظ فراہم کرتا ہے جس سے بینائی کو فائدہ ہوتا ہے۔

بڑھاپا جلدی نہیں آنے دیتا

انگور کھانے سے آپ کی جلد تر و تازہ اور تندرست رہتی ہے۔

یہ بڑھاپے سے پیدا ہونے والے اثرات کو سُست کر دیتا ہے اور جوانی کو لمبے عرصے تک قائم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

Advertisement

اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور

انگور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جیسے کیروٹین، پولی فینولز اور دیگر  مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق یہ اینٹی آکسائیڈنٹس دل کی صحت کو مستحکم رکھنے کے ساتھ مخصوص اقسام کے کینسر کا خطرہ کم کرتے ہیں۔

انگور جسم میں گردش کرنے والے مضر ذرات کو اکھٹا ہونے سے روکتا ہے جس سے خون کی شریانوں کی صحت بہتر ہوتی ہے، دوران خون بہتر اور بلڈ پریشر کی سطح کم ہوتی ہے۔

ورم کش خصوصیات پائی جاتی ہے

انگور میں ایسے انزائمر موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم میں ورم پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں، جس سے شریانوں، دل اور دیگر اعضاء کو فائدہ پہنچتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/07/559784/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/07/559784/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version