شہد آپ کے کھانوں کی مٹھاس بڑھانے کے کام تو آتا ہی ہے مگر صحت کے لحاظ سے بھی انتہائی مفید ہے۔
ہوسکتا ہے آپ کو معلوم نہ ہو مگر شہد جسم کو صحت مند رکھنے اور جلد کو جگمگانے کے لیے بھی بہترین چیز ہے۔
تو آج ہم آپکو اصلی اور نقلی شہد کے درمیان فرق کرنے کا انتہائی آسان طریقہ بتائیں گے۔
شہد کا ایک قطرہ اپنے انگوٹھے کے ناخن پر ٹپکائیں، اگر وہ فوراً پھیل جائے تو اسکا مطلب ہے کہ وہ نقلی ہے، کیونکہ اصلی شہد باآسانی پھیلتا نہیں ہے۔
اس کے علاوہ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ شہد ڈالیں، نقلی فوراً گُھل جائے گا جبکہ اصلی نیچے بیٹھ جائے گا۔
ایک ٹشو پیپر کو رول کریں اور اس پر شہد لگا کر ماچس سے جلائیں، اصلی جل جائے گا نقلی نہیں جلے گا۔
اصلی شہد کی پہچان یہ ہے کہ اگر آپ اسکی بوتل کو الٹا کریں گے تو اس میں موجود شہد آہستہ آہستہ اوپر کی جانب آئے گا، تیزی سے نہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News