ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے مرض سے بچنے کے لئے اس عادت کو آج ہی اپنالیں

ذیابیطس کی تمام اقسام میں ایک چیز مشترک ہے اور وہ خون میں شکر کی مقدار بڑھ جانا جسے بلڈ شوگر کہا جاتا ہے۔
ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے مرض سے بچنے کے لئے صبح، دوپہر اور رات کے کھانے کے بعد کچھ وقت تک چہل قدمی کو عادت بنالیں۔
جی ہاں، ماضی میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ کھانے کے بعد 2 سے 5 منٹ تک چہل قدمی کرنے سے بلڈ شوگر کی سطح کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کھانے کے بعد محض کھڑے ہونے سے بھی بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنا ممکن ہو سکتا ہے۔
محققین کے مطابق کھانے کے بعد کچھ وقت تک کھڑے رہنے سے بلڈ گلوکوز کی سطح میں اوسطاً 9.51 فیصد کمی آتی ہے، مگر ہلکی پھلکی چہل قدمی سے بلڈ گلوکوز کی سطح میں اوسطاً 17.01 فیصد کمی آتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنی جگہ کچھ وقت تک کھڑے ہونے اور ہلکی پھلکی چہل قدمی سے دن بھر بیٹھ کر وقت گزارنے سے بلڈ گلوکوز کی سطح پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کی روک تھام ہوتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/09/494583/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/09/494583/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

