Advertisement

30 سال کی عمر کے بعد آنکھوں کی بہترین صحت کو کیسے برقرار رکھا جائے؟

آنکھوں

30 سال کی عمر کے بعد آنکھوں کی بہترین صحت کو کیسے برقرار رکھا جائے؟

طرز زندگی کی بہت سی عادات جیسے تمباکو نوشی، غلط خوراک، نیند کی کمی اور اسکرین کا زیادہ استعمال آنکھوں کی صحت کو خراب کر سکتا ہے، خاص طور پر جب آپ کی عمر 30 سال سے زیادہ ہو جاتی ہے۔

مستقبل میں بصارت کی خرابی سے دور رہنے کے لیے بہت ضروری ہے کہ آنکھوں کی درست انداز میں دیکھ بھال کی جائے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ آنکھوں کی بہترین صحت کو یقینی بنانے کے لیے آنکھوں کا باقاعدہ معائنہ  اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔

ماہرین کے مطابق ہر انسان کو 2 سال میں کم سے کم ایک مرتبہ ماہر امراض چشم سے اپنی آنکھوں کا مکمل معائنہ کروانا چاہیئے جس کی وجہ سے گلوکوما، موتیا بند اور میکولر بیماریوں کی ابتدائی علامات کا پتہ لگانے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس کے علاوہ آنکھوں کی بہترین صحت کے لیے، اینٹی آکسیڈینٹس اور وٹامنز سے بھرپور صحت مند غذا کا استعمال بھی بہت ضروری ہے۔

Advertisement

ایک متوازن غذا جس میں وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں وہ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی بیماریوں کے خلاف جسم کے قدرتی دفاع کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔

ضروری غذائی اجزاء صحت مند آنکھوں کو فروغ دیتے ہیں اور عمر کی وجہ سے آنکھوں کے پیدا ہونے والے مسائل کو کم کرتے ہیں اور  آنکھوں کی ظاہری شکل کو بھی بہتر بناتے ہیں۔

بہت سے لوگ باہر زیادہ وقت گزارتے ہیں اور سورج کی روشنی میں الٹرا وائلٹ (UV) شعاعیں ہوتی ہیں جو آنکھوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جس کے لئے ضروری ہے کہ دن کے وقت باہر نکلتے ہوئے چشموں کا استعمال کیا جائے۔

باقاعدگی سے ورزش کرنے سے پورے جسم میں خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے، آنکھوں کو آکسیجن کی سپلائی بڑھتی ہے اور آنکھوں کی کئی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

بہت سے لوگ ایسے پیشے سے بھی منسلک ہیں جس میں طویل دورانیئے کے لئے اسکرین کا استعمال لازمی ہوتا ہے جس دوران آنکھیں خشک ہوجاتی ہیں۔

ایسی صورتحال سے بچنے کے لئے لازمی ہے کہ وہ اپنا چہرہ بار بار دھوئے اور پانی کا استعمال زیادہ کرے ۔

Advertisement

کچھ ماہرین 20-20-20 کے اصول پر عمل کرنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں جس میں ہر 20 سیکنڈ میں اپنی آنکھیں جھپکانا اور ہر 20 منٹ بعد ایک وقفہ لینا اور اپنی اسکرین کو 20 انچ کے فاصلے پر رکھنا شامل ہے۔

تمباکو نوشی آنکھوں کے لیے بھی نقصان دہ ہوتا ہے اور آنکھوں کے مختلف مسائل کے خطرے کو بڑھاتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/10/759343/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/health/2023/10/759343/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version