Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد میں بڑی کمی ہوگئی

Now Reading:

تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد میں بڑی کمی ہوگئی

تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد میں بڑی کمی ہوگئی

Advertisement

دنیا بھر میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں اب 5 میں سے صرف 1 شخص سگریٹ پی رہا ہے، پاکستان میں 15 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد میں تمباکو نوشی کے استعمال کی شرح 16.9 فیصد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 150 ممالک ریگولیشن، زیادہ ٹیکس اور دیگر اقدامات کے ذریعے تمباکو کے استعمال کو کامیابی سے کم کر رہے ہیں، تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد جنوب مشرقی ایشیا اور یورپ میں سب سے زیادہ ہے، مصر، اردن اور انڈونیشیا سمیت چند ممالک میں تمباکو کا استعمال اب بھی بڑھ رہا ہے۔

2000 میں دنیا میں 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تقریباً 1.36 ارب افراد سگریٹ نوشی کرتے تھے جبکہ 2022 میں یہ تعداد گھٹ کر 1.25 ارب رہ گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق تمباکو کا استعمال 2030 تک مزید کم ہو کر 1.2 ارب افراد تک رہ جائے گا۔

Advertisement

دنیا میں اوسطاً 13 سے 15 سال کی عمر کے 10 فیصد افراد تمباکو کی ایک یا زیادہ اقسام کا استعمال کرتے ہیں۔

دنیا بھر میں تمباکو کے استعمال سے ہر سال 80 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوتے ہیں جن میں ایک اندازے کے مطابق 13 لاکھ غیر تمباکو نوشی کرنے والے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سگریٹ نوشی صحت کے دیگر مسائل کے علاوہ کینسر، دل کی بیماری، فالج، پھیپھڑوں کی بیماریاں، ذیابیطس وغیرہ کی بیماریوں کا بھی سبب بنتی ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فصل کو حشرات سے بچانے کے لیے کیڑے مار ادویات کا بہتر ین متبادل دریافت
گریک یوگرٹ صحت کے لیے کیوں زیادہ مفید ہے؟
ورزش کرنے کا ایک اور فائدہ سامنے آ گیا
سبزیاں اور پھل کھانے والے افراد میں کس بیماری کے امکانات کم ہوجاتے ہیں؟
زیادہ وقت ٹی وی کے سامنے گزارنے کا یہ نقصان جان لیں!
نوجوان ہارٹ اٹیک کے خطرے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر