امریکہ میں اچانک ماؤں کی دورانِ زچگی ہلاکت کی شرح بلند ہوئی ہے۔ اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے ماہرین نے کہا ہے کہ ماؤں کی دماغی صحت کا اس میں غیرمعمولی کردار ہے۔
جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (جے اے ایم اے) سائیکائٹری کے مطابق اس بات کا اطلاق پوری دنیا پر کیا جاسکتا ہے۔ اگر ماں کی دماغی صحت متاثر ہوتی ہے تو اس سے ماں اور زچہ کی صحت پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہوسکتے۔
امریکی بھارتی ماہر، ڈاکٹر ندھی کمار نے بتایا کہ زچگی کا دور خواتین پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس دوران ماں دباؤ میں ہوتی ہے اور ہارمون کا توازن بگڑجاتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ مضر اشیا کا استعمال کرنے لگتی ہیں اور یہ شرح امریکا میں بہت زیادہ ہے۔
ماہرین نے بطورِ خاص اس امر پر زور دیا ہے کہ حمل کےدوران نفسیاتی کونسلنگ کو یقینی بنایا جائے۔ اس دوران انہیں محبت اور توجہ کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ بعض خواتین کو خودکشی کے خیالات بھی آتے ہیں کیونکہ یہ دور ڈپریشن سے بھرپور ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ دیگر علامات میں بچے سے لاتعلقی، نیند کی کمی، اور دیگر عارضے پر لاحق ہوجاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امید سے ہونے والی خواتین کے ذہنی و دماغی صحت پر توجہ کی غیرمعمولی اہمیت ہے جس پر عالمگیر سطح پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News