Advertisement

سائنسدانوں نے مزاج کے حوالے سے دن کا بہترین اور بدترین وقت دریافت کرلیا

سائنسدانوں کا مزاج کے حوالے سے دن کا بہترین اور بدترین وقت دریافت کرنے کا انکشاف

سائنسدانوں کا مزاج کے حوالے سے دن کا بہترین اور بدترین وقت دریافت کرنے کا انکشاف

آپ نے اکثر یہ نوٹ کیا ہوگا کہ دن کے کسی وقت آپ کا موڈ بہت اچھا ہوتا ہے اور آپ ہر بات میں مثبت پہلو تلاش کرتے ہیں  جبکہ اسی دن میں کوئی لمحہ ایسا بھی ہوتا ہے جو آپ کے مزاج پر گراں گزرتا ہے تاہم سائنسدانوں نے اب اس کی وجہ دریافت کر لی ہے۔

یونیورسٹی آف مشی گن اور ڈارٹ ماؤتھ ہیلتھ کے تحت کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق طلوع فجر سے عین پہلے رات کا وقت ایک ایسا لمحہ ہوتا ہے جو مزاج پر گراں گزرتا ہے سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ موڈ، سرکیڈین کلاک، اور دیگر عوامل کی بنیاد پر صبح 5 بجے  دن کا بدترین وقت ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق دن کے آغاز سے قبل یہ ساٹھ منٹ ایسے ہیں جس میں لوگوں کی بڑی تعداد کم ترین موڈ کی اطلاع دیتی ہے قطع نظر اس کے وہ کب بیدار ہوئے ہیں۔ جبکہ تحقیق کے مطابق شام 5 بجے کا وقت اس کے برعکس نتائج پیش کرتا ہے جس میں لوگوں کی اکثریت سب سے زیادہ خوش مطمئین ہوتی ہے۔

بینجمن شاپیرو، جو کہ اس تحقیق کے مرکزی مصنف  اور ڈارٹ ماؤتھ ہیلتھ کے ماہر نفسیات ہیں وہ اور ان کی ٹیم نے دو سالوں کے دوران تقریباً 2,602 میڈیکل انٹرنز کے فٹ بٹ ڈیٹا کا تجزیہ کرکے یہ نتائج اخذ کیے۔جس میں انہوں نے ہیلتھ ٹریکنگ ڈیوائس کو شرکاء کے دل کی مسلسل دھڑکن، قدموں کی گنتی، نیند کے اعداد و شمار اور روزانہ موڈ کے اسکور کا اندازہ لگانے کے لیے استعمال کیا۔

Advertisement

محققین کے مطابق مذکورہ بالا وقت اور مزاج کے درمیان باہمی تعلق پایا جاتا ہے  شرکاء کا مزاج جتنی دیر وہ جاگتے رہیں گے خراب رہے گا۔ نیند کی کمی ایک ایسا محرک ہے جو کسی کے بھی مزاج کو خراب کرسکتا ہے لہذا کوئی بھی شخص جو پوری رات صبح 5 بجے تک جاگتا ہے اس کا مزاج اس سے بھی زیادہ خراب ہونا چاہئے جو صبح 5 بجے بیدار ہو۔

محققین نے نوٹ کیا کہ کئی شرکاء دن میں 18 گھنٹے سے زیادہ جاگتے ہیں اسی لیے ضروری ہے کہ رات کی پرسکون نیند کو یقینی بنایا جائے تاکہ مزاج کی اس خرابی سے بچا جاسکے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version