Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا

Now Reading:

سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا

سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا

ہر انسان کی خواہش ہے کہ وہ طویل اور صحت مند زندگی گزارے یہی وجہ ہے کہ ماہرین صحت اور سائنسدان ایک طویل عرصے سے لمبی زندگی کا راز تلاش کر رہے تھے تاہم اب وہ یہ راز پانے میں کسی قدر کامیاب ہوگئے ہیں۔  

حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق کیلوریز کو محدود کرنے سے طویل عمر جینے میں مدد مل سکتی ہے۔

ماضی میں کیے جانے والے کئی مطالعات سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ کیلوریز کو کم کرنے سے زندگی کا دورانیہ بڑھ سکتا ہے یہ کیسے کام کرتا ہے اس کا راز اب سائنسدانوں نے ڈھونڈ نکالا ہے تاہم یہ ایک پیچیدہ عمل ہے۔

 

 اس تحقیق کے مرکزی مصنف اور پوسٹ ڈاکٹریٹ محقق وائلن ہیسٹنگز  کا کہنا ہے کہ بہت سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے کیلوری کم کرنا انسانی عمر کو بڑھا سکتا ہے اور اس میں سے ایک کا تعلق خلیے کے میٹابولزم سے ہے۔

Advertisement

کیلوری محدود کرنے کا اثر کس طرح زندگی کو طویل کرسکتا ہے یہ جاننے کے لیے محققین نے کم کیلوری لینے والے ایک گروپ کا موازنہ تجویز عام کیلوریز لینے والے گروپ سے کیا۔

نتائج حیران کن تھے ایسے تمام افراد جنہیں پابند کیا گیا تھاکہ وہ کیلوریز کا کم استعمال کریں گے ان میں

پہلے تو کیلوری کی مقدار کم کرنے سے ان میں عمر بڑھنے کا عمل تیز ہوتا گیا،  لیکن ایک سال بعد یہ عمل سست پڑ گیا، جس کے لیے محققین نے ٹیلومیر کی لمبائی کی پیمائش کی۔

محققین کے مطابق جب کسی خلیے کے اندر توانائی استعمال کی جاتی ہے، تو اس عمل سے ضائع ہونے والے خلیات آکسیڈیٹیو تناؤ کا باعث بنتے ہیں اور یہی تناؤ ڈی این اے کو نقصان پہنچانے کے ساتھ خلیات کو توڑنے کا بھی سبب بنتے ہیں۔

جب کسی شخص کے خلیے محدود کیلوری کے استعمال کی وجہ سے کم توانائی استعمال کرتے ہیں تو ایسی صورت میں فاسد مادے بھی کم پیدا ہوتے ہیں اور اس طرح خلیہ بھی اتنی جلدی بریک نہیں ہوتا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ٹیلومرز وہ سالمات (مالیکیولز) ہوتے ہیں جو کروموسومزکے سروں پر ڈھکنوں کی صورت میں موجود ہوتے ہیں ۔ جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے ،ویسے ویسے ٹیلومرز کی لمبائی کم ہوتی جاتی ہے یہاں تک کہ یہ بڑھاپے تک پہنچنے پر بہت مختصررہ جاتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیلومرز کی لمبائی کو خلوی سطح پر عمر کا پیمانہ بھی قرار دیا جاتا ہے ۔

اس تحقیق میں بھی محققین نے حیاتیاتی عمر کی پیمائش کے لیے ٹیلومرزکی لمبائی کو استعمال کیا ہے۔

 عمر، تناؤ اور بیماری ٹیلومر کی لمبائی کو متاثر کرتی ہیں اور انہیں زیادہ تیزی سے مختصر کر سکتی ہیں۔

 ہیں۔ واضح رہے کہ ان تمام شرکاء کا 10 سال بعد فالو اپ کیا جائے گا تاہم محققین پر جوش ہیں کہ اس کے نتائج کافی امید افزا سامنے آئیں گے۔

کیلوری کی پابندی بلڈ پریشر  اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ اس طرح یہ وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتی ہے اور اس سے  لوگوں کو طویل عرصے تک زندہ رہنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈراؤنے خواب آنا کس بیماری کی طرف اشارہ کرتے ہیں؟
انڈے کی سفیدی کو زردی سے الگ کرنے کے لئے یہ طریقہ آزمائیں
بچوں کو نظر کی کمزوری سے بچانے کے آسان طریقے جانیے
موسمِ گرما میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے اس مشروب کا استعمال کریں!
زیادہ عمر کے لوگ ہیٹ ویو سے خود کو محفوظ کیسے رکھیں؟
تربوز کھانے کے وہ فائدے جن سے آپ ناواقف ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر